ہندستان ہندوستان

گورنر کے خطاب سے قانون سازیہ کے بجٹ اجلاس کا آغازآج

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-February-2019

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر): بہار قانون سازیہ کا بجٹ اجلاس 11 فروری سے شروع ہورہا ہے۔ اجلاس کا آغازگورنر لال جی ٹنڈن کے خطاب سے ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب قانون سازیہ کا مشترکہ اجلاس حال ہی میں بن کر تیار ہوئے سنٹرل ہال میں منعقد ہوگا۔20فروری تک چلنے والے اس اجلاس کے پہلے دن ریاست کے وزیرمالیات اور نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی اقتصادی جائزہ پیش کریںگے اور منگل کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریںگے۔ 2018-19 کے اقتصادی جائزہ میں ریاست کی مالی حالت کے ساتھ ساتھ زراعت اور اس کے معاون شعبوں توانائی، دیہی اور شہری ترقیات اور بینکنگ جیسے شعبوں کی کیاحالت رہی اور کیا آئندہ رہنے کا امکان ہے اس کا ایک جائزہ پیش کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران نظم ونسق بنائے رکھنے کیلئے انتظامیہ نے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ اجلاس کے دوران قانون سازیہ احاطہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت حکم امتناعی نافذ رہے گا اور بغیر ویلڈشناختی کارڈ کی کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper