ہندستان ہندوستان

گڈکری نے کیابہارمیں کئی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

بگہا؍موتیہاری؍رکسول (تاثیر بیورو):شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے لوک سبھا انتخاب سے پہلے مرکزی حکومت کے فلاحی منصوبوں کی تشہیر کورفتار دیتے ہوئے کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور آغاز کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد بھی برسوں سے زیر التوا دو آر او بی کا سنگ بنیاد آج رکھا گیا ہے اور بتیا سے پرسونی تک نوتعمیر قومی شاہراہ کا افتتاح عمل میں آیا ہے۔ اس کے ساتھ گنگا سے گنڈک کو جوڑنے والے جہاز رانی منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس سے علاقے کے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ کسانوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے علاقے کی ہریالی کا بطور خاص ذکر کیا اور کہا کہ گنا کسانوں کوآنے والے دنوں میں بایوفیول ایتھنال سے کافی فائدہ ہوگا۔ اپنی وزارت کی حصولیابیوں کا ذکرکرتے ہوئے گڈکری نے کہا کہ این ڈی اے حکومت ترقی کیلئے پابند عہد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بنارس سے ہلدیا تک آبی شاہراہ کاکام پورا ہونے والا ہے۔ جس کا اہم پڑائو پٹنہ ہوگا۔ اس کو جوڑنے کیلئے بگہا سے بالمیکی نگر تک بھارت۔ نیپال سرحد سے گنڈک کے راستے آبی شاہراہ کا فائدہ آئندہ 6 مہینے میںیہاں کے لوگوں کو ملنے لگے گا۔ جس سے نوجوانوں اور علاقائی لوگوں کو بڑے پیمانے پر روزگار بھی حاصل ہوگا۔ انہوں نے بالمیکی نگر کے بی جے پی ایم پی ستیش چندر دوبے کی ششوں کی تعریف کرتے ہوئے لوگوں سے انہیں دوبارہ پارلیمنٹ بھیجنے کی اپیل کی۔

About the author

Taasir Newspaper