کھیل

ہندوستان۔پاکستان کے مابین کرکٹ کاامکان کم : وسیم خان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

لاہور،(یویواین آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے نئے منیجننگ ڈائرکٹر وسیم خان کا خیال ہے کہ مستقل قریب میں ہندوستان اور پاکستان کے مابین باہمی کرکٹ سیریز کھیلنے کا امکان بہت کم ہے لیکن دونوں ٹیموں کو میدان پر لانے کے لئے نئی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ لیسٹرشاير کاؤنٹی کرکٹ کلب کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے اس ہفتے پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لاہور میں صحافیوں سے یہ بات کہی۔وسیم خان نے ہندوستان -پاکستان کے درمیان کرکٹ کھیلے جانے کے سوال پر کہا، “یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے، اور مجھے نہیں لگتا کہ اس کا حل جلد نکلے گا۔ ہندوستان میں الیکشن ہونے والے ہیں اس وجہ سے مستقبل قریب میں کچھ نہیں ہونے والا ہے لیکن پی سی بی چیئرمین احسان منی اور ہم سب اس سلسلے میں ہندوستان سے بات چیت شروع کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ “پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا، “ہم مسلسل ہندوستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لئے کہتے رہتے ہیں لیکن ہمیں ایسے حالات پیدا کرنے کی ضرورت ہے جب ہندوستان کی جانب سے بھی کرکٹ کھیلنے کی تجویز آئے۔ یہ کافی افسوس کی بات ہے کہ ہم ہندوستان کے خلاف نہیں کھیل رہے ہیں۔ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ہم ہندوستان کا ہمیشہ انتظار نہیں کرسکتے۔ ہماری توجہ پاکستان کرکٹ کو فروغ دینے کی طرف ہے۔

About the author

Taasir Newspaper