کھیل

ہندوستان اور انگلینڈ ورلڈکپ کی مضبوط دعویدار ٹیم :پوٹنگ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-February-2019

ملبورن،(آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے ہندوستان اور انگلینڈ آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے مضبوط دعویدار ہوں گے لیکن ان کی ٹیم کے پاس بھی خطاب کے دفاع کرنے کا پورا موقع ملے گا۔پونٹنگ نے کہا کہ پابندی کے بعد اسٹیوا سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی واپسی کے بعد 30 مئی سے انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا خطاب برقرار رکھ سکتا ہے۔پونٹنگ نے آسٹریلیا کے ورلڈ کپ جیتنے کو لے کرکہاکہ وہ جیت سکتی ہے۔موجودہ فارم کو دیکھیں تو ہندوستان اور انگلینڈ ابھی مضبوط ترین ٹیمیں ہے، لیکن آپ ہماری ٹیم میں وارنر اورا سمتھ کو شامل کرلیں گے تو ہماری ٹیم بھی دوسری ٹیموں کی طرح مضبوط نظر آئے گی۔آسٹریلیائی ٹیم گزشتہ 26 ون ڈے میچ میں سے صرف چار میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے اور ٹیم کے نئے اسسٹنٹ کوچ بنے پونٹنگ کو اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔

About the author

Taasir Newspaper