اسٹیٹ تکمیل الطب کالج میں حکیم اجمل خاں کو پیش کیا گیا خراج عقیدت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

لکھنؤ (پریس ریلیز)یونانی ڈے کے موقع پر اسٹیٹ تکمیل الطب کالج لکھنؤ میں حکیم اجمل خاں کی یوم پیدائش پر ایک قومی سیمینار منعقد کیاگیا۔ جلسہ کاآغاز ڈاکٹرابصاراحمدکی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ کالج کے طلباء نے ترانہ پیش کیا ۔ڈاکٹر محمدخالد صدیقی نے آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا ۔مہمان خصوصی ڈاکٹرعبداللہ بیگ نے اس سیمینار کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم یونانی سے ہی اپنی شناخت بناسکتے ہیں ۔ ہمیں احساس کمتری سے دوررہناہوگا اگرعزم مسمم کرلیں جیسا کہ حکیم اجمل نے کیاتھا توہم طب یونانی کو فروغ دے سکتے ہیں۔ کالج کے پروفیسر محمدمظاہرعالم نے حکیم اجمل خاں کے قائم ہوئے ہندوستانی دوا خانے کا ذکر کیا ۔ڈاکٹرعبدالقدوس ہاشمی نے حکیم اجمل خان کی سیاسی بصیرت اورطب یونانی کو محفوظ کرنے میں ان کااہم کارنامہ بتایا۔انہوں نے طلباء سے ریسرچ اورتحقیق موجودہ بیماریوں کے تدارک کیلئے یونانی ادویہ کی تحقیق پر زور دیا۔ صدرجلسہ پروفیسر عبدالوحیدنے حکیم اجمل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پروگرام کے منعقد کرنے پر طلباء واساتذہ کی ستائش کی۔ پروفیسر نفاست انصاری حکیم اجمل کی یوم پیدائش کو یونانی ڈے اس لئے منایاجاتاہے تاکہ ہم اس دن یوم احتساب کے طور پر اپناجائزہ لیں۔ پروفیسر حکیم برکت اللہ ندوی نے حکیم اجمل خاںکے نظریہ اورمشن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیک وقت معلم مجدد اورمحقق تھے۔ پروفیسر جمال اختر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹرزبیراحمدنے بہت خوبصورتی سے پیش کیا۔ لنچ کے بعددوسرے سیشن کی صدارت پروفیسر عبدالوحیدو پروفیسر برکت اللہ ندوی نے کی ۔مہمان خصوصی ڈاکٹرسکندرحیات تھے۔ سیمینار میں حکیم اجمل خاں کی زندگی کے مختلف پہلو پر ڈاکٹر زرین ،ڈاکٹرمحمدآصف ، ڈاکٹرعبدالقدیر نے اپنے مقالے کی روشنی میں ان کی سیاسی وطبی خدمات پرروشنی ڈالی۔جلسہ میں ڈاکٹرقمر الحسن ، ڈاکٹرانزلہ عمار ،ڈاکٹرعبدالقوی ،ڈاکٹرنکہت سجاد، ڈاکٹر عبدا لقوی، ڈاکٹرمنی رام، ڈاکڑصبیحہ ،ڈاکٹررکشندا بیگ ،ڈاکٹرعلوینہ کے علاوہ کثیرتعداد اساتذہ وطلباء موجود تھے۔