انتخاب لڑوں گی تو باقی سیٹوں پر دھیان کیسے دوں گی: پرینکا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-February-2019

لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش کانگریس میں نئی جان پھونکنے کے لئے دن رات ایک کر رہی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ وہ انتخاب لڑنے کے بجائے تنظیم کو مضبوطی کے لئے دی گئی ذمہ داریوں کو بحن خوبی ادائیگی کو ترجیح دیں گی۔کانگریس کی زمینی حقیقت کو پرکھنے اور عوام کی نبض ٹٹولنے و اس کی مضبوطی کے تدابیر کے لئے گذشتہ تین دونوں سے میٹنگ کر رہی پرینکا نے لیڈروں اور کارکنوں سے صاف طور پر کہا کہ وہ انہیں کسی سیٹ سے انتخاب لڑنے کے لئے نہ کہیں کیونکہ اگر وہ انتخاب لڑیں گی تو باقی سیٹوں پر دھیان نہیں دے پائیں گی۔اترپردیش کانگریس میں نئی جان پھونکنے کے لئےدن رات ایک کر رہی پرینکا گاندھی نے یہ بھی کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ پارٹی کو ریاست میں اپنے پیروں پر خود کھڑا ہونا چاہئے۔گورکھپور سے آئے کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے پرینکا سے ملاقات کرنے کے بعد جمعرات کو یواین آئی کوبتایا کہ انہوں نے محترمہ مایاوتیکو لکھنؤ لوک سبھا سیٹ سے وزیر داخل راج ناتھ سنگھ کے سامنے انتخاب لڑنے کی تجویز دی تاکہ اس سے رائے دہندگان میں ایک کا پیغام جائے اور اس کا اثر وارانسی اورگورکھپور جیسی وی وی آئی پی سیٹوں پر بھی پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس تجویز پر پرینکا نے کہا’’ سبھی لیڈر مجھے اپنے علاقے سے انتخاب لڑنے کے لئے بلا رہے ہیں لیکن میرے سامنے ایک بڑا کام ہے اور مجھے اس سے پورا کرنا ہے‘‘۔دلچسپ ہے کہ پرینکا کو کانگریس کے لیڈروں نے لکھنؤ کے علاوہ فتح پور، گورکھپور اور وارانسی سے لوک سبھا انتخاب لڑنے کا مشورہ دیا لیکن محترمہ واڈرا نے ان تجاویز کو یہ کہتے ہوئے نامنظور کردیا کہ اگر وہ انتخاب لڑیں گی تو دیگر سیٹوں پر دھیان نہیں دے سکیں گی۔