انٹرمیں کمسٹری سبجیکٹ کا امتحان رہا پر امن ،119 اکسپیلڈ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)انٹر امتحان کے آج 5ویں دن سبھی 1339 سینٹروں پر دو سیٹنگ میں سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ صاف ستھرے اور نقل سے پاک ماحول میں امتحان منعقد ہوا۔ اس سلسلے میں بہار اسکول اکزمینشن بورڈ کے چیر مین آنند کشور نے آج بتایاکہ سائنس کے طلبا کےلیے کمسٹری کا امتحان مکمل ہوا ہے اس میں 683881 امتحان دہدنگان نےآن لائن فارم بھرا تھا ۔دوسری سیٹنگ میں آرٹس کے طلبا کے لیے پولٹیکل سائنس ،ویکیشنل کورس کے وکیشنل ٹریڈ 2 کے تحت مختلف سبجیکٹوں کا امتحان ہوا۔ پٹنہ ضلع میں بھی دونوں سیٹنگ میں امتحان پر امن رہا ۔کمسٹری کے لیے صرف پٹنہ ضلع میں 40887 بچوں نے آن لائن فارم بھراتھا۔ آرٹس فیکلٹی کےلیے پولٹیکل سائن اور وکیشنل کورس کےلیے ٹریڈ 2 کا امتحان ہوا۔ انہوں نے بتایاکہ کل 12 فروری کو سائنس کے طلبا کے لیے اگریکلچر کاا متحان ہوگاجس میں 596 ویں نے آن لائن فارم بھرا ہے۔ پہلی سیٹنگ میں ہی آرٹس کے طلبا کےلیے میوزک کا امتحان ہے۔جس میں 164410 طلبا نےآن لائن فارم بھرا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ میوزک سبجیکٹ کے تھیوری امتحان کےلیے 70نمبر مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ 30 نمبر کا پریکٹیکل ہے۔اسی طرح دوسری سیٹنگ میں کامرس کے طلبا کےلیے بزنس اسٹیڈیز کاامتحان ہے۔ جس میں شامل ہونے کےلیے 63779 نے آن لائن فارم بھرا ہے۔ دوسری سیٹنگ میں ہی جغرافی کا امتحان ہے ۔ریاست کے مختلف ضلعوں سے بورڈ کے حوالے سے ملی خبر کے مطابق آج سیوان میں سب سے زیادہ 19 امتحان دہندگان کو نقل کے الزام میں اکسپیلڈ کیا گیاہے۔ضلعوں کی تفصیلات اس طرح ہے ۔پٹنہ ،ارول اور ویشالی میں 7-7 ،نالندہ ،بکسر ،نوادہ ،مدھوبنی میں 2-2 ،بھوجپور اور مظفرپور میں 12-12 ،روہتاس ،دربھنگہ ،سمستی پور ،بیگو سرائے اور کھگڑیا میں 1-1 ،گیا میں 9 ،ارول ،بیگوسرائے اور مونگیر میں 3-3 ،سہرسہ ،سوپول اور مدھے پورا میں 5-5 ،بھاگلپو میں 6 اور سیوان میں 19 کل 119 امتحان دہندگان کو نقل کے الزام میں اکسپیلڈ کر دیا گیا ہے۔ گیا ضلع میں دو لوگوں کو دوسرے امتحان دہندہ کی جگہ امتحان دینے کے الزام میں گرفتارکیاگیا ہے۔