آٹو کیئر سی این جی فوئیل پمپ کا افتتاح

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-February-2019

پٹنہ (پاٹھک)وزیر اعظم کے ذریعہ آٹو کیئر روپس پورا اور سیٹی پمپ بائی پاس میں سی این جی فوئیل پمپ کا برونی سے آن لائن افتتاح کیا گیا ۔پٹنہ کے شہریوں کےلیے یہ ایک بہت بڑی سوغات ہے۔ اتولیہ آٹو لمیٹیڈکے ڈیلر سنجے آٹو موبائلس کے مینجر سنجے کاکہنا ہے کہ سی این جی آنے سے پٹنہ کے لوگو کےلیے شہر کو آلودگی سے پاک کرنے میں سی این جی آٹو گیم چینجر ثابت ہوگا ۔اس کی کوائلیٹی کا پتہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ اب تک 100سے زیادہ گاڑیوں کی ایڈوانس بوکنگ ہوچکی ہے۔ اتولیہ آٹو کے ایئر افسر سنتوش جی کا کہناہے کہ سی این جی آنے سےپٹنہ میں آلودگی تو کم ہوگی ساتھ ہی ساتھ صارفین کے پاکیٹ پر بھی کم بوجھ پڑے گا۔