بارسوئی میں جوانوں کی شہادت پرخراج عقیدت پیش کیاگیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-February-2019

کٹیہار(عاشق رحمانی) بارسوئی کے مسلمانوںنے قومی ملت کاثبوت پیش کرتے ہوئے گزشتہ دنوں کشمیر کے پلوامہ میںدہشت گردانہ حملے میں ملک کے 40جوان کی شہادت کے بعدبارسوئی کے مسلمان بھائی اپناغصہ نہیں روک پائے ۔ سرجاپوری جن کرانتی مورچہ کے سربراہ خواجہ شاہد نے کہاکہ ہندوستان ہمارا وطن ہے اور اس پرکسی بھی طرح کی آنچ نہیں آنے دیںگےاور جوبھی ہماری یکجہتی کو تباہ کرنے کوشش کرے گااسے منھ توڑ جواب دیاجائے گا۔سبھی لوگوں نے مل کر شہید جوانوں کےلئے2منٹ کی خاموشی اختیار کرانہیںپرخلوص خراج عقیدت اور زخمیوں کوجلدصحت یاب ہونے کی دعائیں کی۔