بجٹ اجلاس شروع: کوئی بیل گاڑی سے تو کوئی بائیک سے پہنچے اسمبلی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)بہار قانون سازیہ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہوگیا ۔پہلے ہی دن ایک طرف جہاں کانگریس کے رکن اسمبلی امت کمار ٹنا بیل گاڑی سے اسمبلی پہنچے ۔وہیں سابق وزیر بائیک پر سوار ہو کر آئے اس دوران حفاظتی عملوں نے امت کمار ٹناکو روکا اور ان کو اسمبلی کیمپس میں بیل گاڑی اند ر لے جانے کی اجازت نہیں دی جس کولیکر کانگریس کے رکن اسمبلی اور سکیوریٹی عملوںمیں نوک جھونک ہوئی بعد میں رکن کونسل پریم چندر مشرا نے پولس افسر سے فون پر بات چیت کی جس کے بعد معاملہ ختم ہوا پہلے دن ہی ایوان میں ممبران کو الگ الگ انداز میں دیکھنے کو ملا ۔این ڈی اے کے کچھ ممبران جہاں ’نمو اگین ‘ والی ٹسرٹ پہن کر ایوان میں پہنچے ۔وہیں حکومت بہار کے سابق وزیر عبد الجلیل مسان بائیک سے اسمبلی پہنچے۔