بہار میں سڑک ،بجلی ،تعلیم اور صحت میں ہوئی چوطرفہ ترقی :وششٹھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-February-2019

دربھنگہ،(عبدالمتین قاسمی )جب ہم نے 2005ء میں نتیش کمار کی قیادت میں حکومت بنایا اس کے بعد سے تیزی سے بہار میں ترقیاتی کام ہوئے ۔ سڑک ، بجلی ، ایجوکیشن اور صحت کے ساتھ ہی تمام شعبوں میں چوطرفہ ترقی ہوئی ہے ۔ مذکورہ باتیں جے ڈی یو کے ریاستی صدر اور ایم پی وسسٹھ نرائن سنگھ نے دربھنگہ راج میدان میں منعقد جے ڈی یو کارکنان ڈویزنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ریاستی صدر نے کہا کہ ریاست میں نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ہی ایجوکیشن کا ماحول مل رہا ہے ۔ صوبہ میں شرا ب بندی کامیاب ہونے کے بعد اب جہیز اور کم عمری کی شادی روکنے کیلئے ہماری حکومت سنجیدگی سے کام کررہی ہے ۔ سات عزائم منصوبہ کے تحت ہر گھر میں بجلی ، پکی سڑک اور نالی کے ساتھ ہی بیت الخلاء ، پینے کیلئے صاف پانی پہنچانے کام چل رہا ہے ۔ انہو ںنے کارکنان سے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخاب میں ہمیں بہار کے تمام چالیس سیٹوں پر جیت حاصل کرکے دوبارہ نریندر مودی کو وزیر اعظم بنانا ہے ۔ جنرل سکریٹری آر سی پی سنگھ نے کمشنری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی یو ریاست کو انصاف اور ترقی دینے والی پارٹی ہے۔ اس پارٹی میں نسل پرستی نہیں ہے ۔ یہ پارٹی ہر ایک کو ساتھ لے کر چلنے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دربھنگہ کمشنری میں پانچ لوک سبھا سیٹ ہے تمام کارکنان متحد رہیں اور این ڈی اے امیدوار کو جیت دلاکر وزیر اعلی نتیش کمار کو مضبوط بنائیں ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری سنجے جھا نے بہار میں ہوئے ترقیاتی کامو ںکو شمار کرواتے ہوئے کہا کہ پہلے سڑک سے چلنے پر جان کا جوکھم رہتا تھا انہو ںنے کہا کہ مرکزی حکومت سے دوسرا ایمس بنانے کی تجویز منظور ہے جس کیلئے دربھنگہ کو چنا گیا ہے ۔ ہر حال میں ایمس دربھنگہ میں ہی بنے گا ۔ انہو ںنے کہا کہ میں بغیر ایم پی اور ایم ایل اے رہے دربھنگہ اور متھلانچل کی ترقی کیلئے کام کررہا ہوں ۔ آگے آپ لوگوں کی دعائیں چائیے ۔ وزیر برائے رسد و خوراک مدن سہنی نے بہار میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے ۔ وزیر اعلی نتیش کمار ہر ایک طبقہ کی بہتری اور بہبود سوچتے ہیں جس کیلئے ریاست میں کئی طرح کے منصوبے چلائے جارہے ہیں ۔ آپ اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنائیں تبھی منصوبوں کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ وزیر نے کہا کہ بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ منصوبہ کیلئے کنیا اتھان منصوبہ ، سائیکل پوشاک منصوبہ ، اسکالر شپ منصوبہ سمیت کئی طرح کے منصوبے چلائے جارہے ہیں ۔ عمارت تعمیر و رہائش وزیر مہیشور ہزاری نے کہا کہ پچھلے دنوں ملک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ریاست بہار ہے ۔ سی ایم نتیش کمار کی قیادت میں بہار کی جے ڈی پی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ پنچایتی راج کے وزیر کپل دیو کامت نے کہا کہ بہار میں سماجی انصاف والی ایماندار حکومت ہے ۔ گاؤں کو بھی ترقی دی گئی ہے ۔ پنچایتوں کو بہتر بنانے کیلئے ہر پنچایت میں پنچایت سرکار بھون بنائی جارہی ہے جہاں سے لوگوں کو تمام سرکاری منصوبے اور کام ہوں گے ۔ راج میدان میں یہ کانفرنس ضلع صدر سنیل بھارتی کی صدارت میں ہوئی جس سے سابق وزیر اشوک کمار چودھری ، رام ناتھ ٹھاکر ، ایم ایل سی دلیپ چودھری ، ایم ایل اے امرناتھ چودھری ، سنیل چودھری ، ششی بھوشن ہزاری ،ڈاکٹر ونود چودھری ، جے ڈی یو مہانگر صدر دیدار حسین چاند سمیت دربھنگہ ، مدھوبنی اور سمستی پور کے جے ڈی یو لیڈران نے بھی خطاب کیا ۔