بیمار گائے کی حفاظت کرنے کیلئے آگے آیا مسلم نوجوان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-February-2019

کاسگنج (نمائندہ) ضلع میں جگہ جگہ پر کھولے عام گائے کو بیسہارا گھومتے دیکھا جا سکتا ہے، آ سی طرح کی ایک بیسہار گائے بھرگین ، راجہ کا رام پور روڈ کے قریب آر بی ایل انٹر کالج کے نزیک گزشتہ کئی روز سے بیماری کی حالت میں پڈی تھی ، یہاں سے تمام لوگوں کا ہرروز گزرنہ ہوتا ہے لیکن کسی کی بھی اس بیمار گائے پر نظر نہیں پڈی ، صبح کے وقت قصبہ بھرگین کا ایک مسلم نوجوان ریحان خان جب راستہ سے گزر رہا تھا تو اس کی نظر اس بیمار گائے پر پڈی، ریحان نے جب گائے کی حالت کو دیکھا تو اُس نے فوری طور پر علاج کا بندوبست کیا، سب سے پہلے مسلم نوجوان نے گائے کو سردی سے حفاظت کے لئے گرم کپڈوں کا انتظام کیا، چلنے سے مجبور گائے کو دیکھ کر نوجوان نے اس کے چارئے اُور پانی کا انتظام کیا ، اس کے بعد ریحان نے گائے کی معلومات مقامی آر بی ایل کالج کے پرنسپل کو دی، کالج کے پرنسپل ستیش چندر گپتا نے بیمار گائے کی علاج کے لئے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کو اطلاح دی،انہوں نے مسلم نوجوان کی تعریف کہا کہ ہر نوجوان کو گائے کی حفاظت کے لئے آگے آنا چاہئے،ملک میں اتحاد کی جو مثال جو ریحان نے دی ہے ، وہ اُن لوگوں نے لئے تماجا ہے جو ملک میں ہندو مسلمان اتحاد کو ختم کر نا چاہتے ہیں، مقامی لوگوں نے ریحان کے اس کام کی تعریف کی ،