جامعہ ذکریٰ للبنات میںجلسہ سیرت النبیؐ وتعلیمی مظاہرہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-February-2019

لکھنؤجامعہ ذکریٰ للبنات میں چاندن اندرا نگر لکھنؤ میں جلسہ سیرت النبیؐ وتعلیمی مظاہرہ کا انعقاد کیاگیا۔جس میں مہما ن خصوصی کے طورپر معروف عالم دین حضر ت مولانا سلمان حسینی ندوی ومولانا محمد کو ثرندوی نے شرکت کی۔ جس کی صدار ت مولانا خلیق ندوی (عرف کلّن) اورسر پرستی قاری ذاکرحسین رشیدی نے کی۔ پروگرام کاانعقاد دونشستوں میں ہوا پہلی نشست میں طالبات نے تعلیمی مظاہرہ پیس کیا، اور خواتین کا پروگرام ہوا جبکہ دوسری نشست میں حضرت مولاناسلمان حسینی کا خطاب ہوا۔جس میں انہوں نے کہا کہ علم حاصل کرنا ہرمسلمان مردعورت پر فرض ہے ۔علم حاصل کرنے میں مردعورت سب برابر ہیں ۔ اوراللہ تعالیٰ نے محمدؐ پر جوسب سے پہلی وحی اورپیغام بھیجا وہ علم کا ہے کہ پڑھو ،سارے علوم حاصل کرو ، خاص طورسے علوم الٰہی حاصل کرو یہی علم سب سے اعلیٰ اورصحیح راستہ دکھانے والا ہے ۔ جو اپنے خالق حقیقی کی پہچان کراتاہے ،جو سارے انسانوں کا رب العٰلمین ہے ،خاص طورسے ہرشخص کو سورۃ فاتحہ کا ترجمہ اور مطلب سمجھنا چاہئے ۔اوراسی کے مطابق اپنی پوری زندگی گزارنی چاہئے۔ جلسے کا آغا ز قاری خلیل جامعی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔نعت ومنقبت قاری محمدعمران نے پیش کیا۔ نظامت کے فرائض محمدقاسم بانکوی نے انجام دئیے۔اس موقع پر مولانا محمد اقبا ل ندو ی ،مولاناشعیب ندوی، مولاناطلحہ ندوی، مو لانا شاہ عالم اورقاری مبین کے علاوہ کثیر تعداد میں معزز شہری موجودتھے۔ یہ اطلاع محمدمزمل قاسمی امام چاندن نے دی۔