جمعیۃ علماء بہار کا ریاستی انتخابی اجلاس مکمل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-February-2019

پٹنہ، (تاثیر بیورو) آج حج بھون میں جمعیت علماء و بہار کے ریاستی انتخابی اجلاس میں قاری محمد معین الدین کو اگلے دو سال کے لئے ایک بار پھر متفقہ طور پر جمعیت علماء بہار کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے ۔ ان کے نام کی تجویز کو حضرت مولانا سیدارشد مدنی ، صدر جمعیت علماء ہند کی موجودگی میں پیش کیا گیا جسے ریاست بہارسے آئے ہوئے ایک ہزار سے زائد اراکین منتظمہ نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ واضح ہو کہ قاری محمد معین الدین حفرت قاری فخر الدین گیاویؒ کے صاحبزادے ہیں اور کئی ٹرم سے جمعیت علماء بہار وجھارکھنڈ کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔ ان کے ساتھ چار نائبین صدورر، مولانا انوار صاحب کشن گنج،مولانا حدیث ،موتیہاری، مولانا مطیع الرحمٰن، بھاگلپور ،مولانا بدر احمد مجیبی،پٹنہ اور خازن جناب الحاج بلال صاحب پٹنہ کو بھی اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا۔حج بھون میں مجلس منتظمہ کی میٹنگ کا آغاز قاری عبد الاحد کی تلاوت کلام پاک سے ہو ا۔ اسکے بعد حضرت مولانا سید شاہ مشہود احمد قادری ندوی ، ناظم جمعیت علماء بہا ر نے گذشتہ کاروائیوں کو پڑھ کر سنایا اور ساتھ ہی جمعیت علماء بہار اور مدنی مسافر خانہ کے رواں مالی سال کا بجٹ اور تخمینہ پڑھ کر سنایا ۔ واضح ہو کہ اس انتخابی اجلاس میں شرکت کے لئے ر جمعیت علماء ہندکے مشاہد کی حیشیت سے صدر جمیعت علماء ہندحضرت مولانا سیدارشدمدنی خصوصی طور پر یہاں تشریف لائے معینہ پروگرام کے مطابق جمعیت علماء کی پرچم کشائی کی گئی ۔جمعیت علماء بہار کے ناظم اعلیٰ الحاج حسن احمد قادری نے مجلس منتظمہ کو خطاب کرتے ہوئے میتنگ میں لائے جانے والے تجاویز پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ساتھ ہی جمعیت علماء کی کارکردگیوں پر سیر حاصل روشنی ڈالی اس موقع پر جمعیۃ علماء بہار کی مجلس منتظمہ میں کئی اہم تجاویز پاس کرائے گئے ،۔