حافظ قرآن سب سے زیادہ باعزت اورباالتوفیق انسان ہے :ڈاکٹرسعیدالرحمٰن اعظمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-February-2019

لکھنؤ۔(پریس ریلیز)آٹھویں انعامی مسابقہ حفظ قرآن کریم مع تجوید (بیادگارحافظ جمیل احمد رحمۃ اللہ علیہ سابق استاذشعبہ حفظ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ)کے انعقاد کے موقع پر عباسیہ ہال دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں دارالعلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم ڈاکٹرمولانا سعیدالرحمٰن اعظمی ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن کریم کوئی عام کتاب نہیں ،بلکہ وہ عظیم کتاب ہے ،جس پر پوری کائنات کا انحصار ہے اوردین دنیا وآخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے ،یہ قرآن سیدھے راستہ کی رہنمائی کرتاہے، دنیا کے سارے عقلاء جمع ہوجائیں تب بھی قرآن کی معنویت تک نہیں پہنچ سکتے ۔ مولانا نے کہا حافظ قرآن سب سے زیادہ باعزت اورباالتوفیق انسان ہے ۔ یہ پروگر ام قاری خورشید عالم کا کارنامہ ہے کہ انہوں نے کلام الٰہی کی مجلس منعقد کی ۔یہ خوش نصیبی کی بات ہے کہ حافظ جمیل احمد کی یاد میں یہ پروگرام برسوں سے منعقد ہوتاہے۔ یہ قا بل قدر اورقابل رشک ہے۔ قرآن سے وابستگی ہماری کمزور ہوگئی ہے اس لئے اغیار ہم پر مسلط ہیں اور صراط مستقیم سے دستبردار کر نے کی کوشش کررہے ہیں اورقرآن سے جتنا ہمارا تعلق کمزورہوگا اسی قدر ہم پستی میں گرتے چلے جا ئیں گے۔ مولانا نے کہا کہ ہمارا فر یضہ ہے کہ ہم قرآن کی روشنی کو ہم دوسروں تک پہنچا ئیں اورعزت وسعادت کاعظیم ذریعہ قرآن مجید ہے ۔جمیل احمد میموریل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام (انعامی مسابقہ حفظ قرآن کریم مع تجوید وحسن وقرأ ت ترتیلاً) کو خطاب کررہے تھے ۔ پروگر ام کی نظامت مولانا فرما ن نیپالی ندوی استاذ دارالعلوم ندوہ العلماء نے انجام دی۔استقبالیہ پروگرا م کنوینر قاری خورشید عالم نے پیش کیا۔ انہوں نے اپنے استقبالیہ میں پورے آٹھ سال کے مسابقہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ہی ایسی چیز ہے جوہمار ے لئے آخرت کا ذریعہ ہے اورانہوں نے کہاجو لوگ دنیا سے عالم برز خ میں جاچکے ہیں ان کیلئے قرآن ایصال وثوا ب کا ذر یعہ ہے۔ڈاکٹرعلی ندوی اورظفر الدین ندوی نے بھی اپنے تاثرات کا اظہارپیش کیااورانہوں نے عرب ممالک کاذکر کرتے ہوئے کہا قرآن کو کیسے درست پڑھنا ہے اس چیز کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا۔نعت اورترانہ ندوہ محمدزفیف شیندری نے پیش کیا۔مسابقہ تین زمروں میں مشتمل تھا۔ فرع اول :حسن قرأت میں 42طلباء نے حصہ لیا جن میں اول محمدندیم الحق ثانویہ خامسہ معہد سکروری کوپانچ ہزار کا انعام دیاگیا ۔دوم محمدسالک بن محمدساجدمدرسہ ضیاء العلوم رائے بریلی کو چار ہزارروپئے کے انعام سے نوازاگیا۔ محمدا نس بن محمدمنیر علیااولیٰ دارالعلوم ندوۃ العلماء کو 3ہزا رروپئے کا انعام دیاگیا۔فرع ثانی سفلی میں 27طلباء نے حصہ لیا۔ جن میں اول سعود بن نصیرالحسن معہد سیدنا ابی بکرالصدیق دوبگاکو پانچ ہزا رروپئے کا انعام دیاگیا۔ دوم عبدالرحمٰن بن غلام مصطفی معہد تحفیظ القرآن سکرور ی کو چارہزار روپئے کے انعام سے نواز اگیا ۔ سوم کوثرامام بن امام حسن معہد تحفیظ القرآن سکروری کو تین ہزارروپئے کے انعام سے نوازاگیا ۔چہارم عبداللہ بن عبدالحسیب معہدسیدنا ابی بکر الصدیق دوبگا کو دوہزار روپئے کا انعام دیا گیا۔پنجم محمدعماربیگ بن محمداسرار بیگ شعبہ حفظ ندوۃ العلماء کو ایک ہزاررو پئے کے انعام سے نوازاگیا ۔ فرع ثالث علیا مکمل قرآ ن میں 47طلباء نے حصہ لیا اول انعام حبیب اللہ خان علیا ثانیہ حدیث ندوۃ العلما ء کو سات ہزار روپئے کے انعام سے نواز اگیا۔دوم حماداللہ معہد سیدنا ابی بکرالصدیق دوبگا کوپا نچ ہزار روپئے کا انعام دیاگیا۔ سوم محمدمیاں علیاثانیہ فقہ ندوۃ العلماء کو چار ہزار روپئے کے انعام سے نوازاگیا۔ چہارم عبدالوحید عالیہ رابعہ دوم کو تین ہزار روپئے کے انعام سے نوازاگیا ۔ پنجم جمال مالک کو دوہزارروپئے کے انعام سے نوازا گیا۔خصوصی انعا م محمدحذیفہ بن عبدالحئی کو دیا گیا۔ انعام انعامات کی رقم نقد گھریلو سامان اورکتا بوں پر مشتمل تھا۔ نیز تمام مساہمین کو تشجیعی انعا م میں نقد قرآن مجید مع سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ مسابقہ کا آغاز ڈاکٹرعلی ندوی کی تلاوت سے ہوا۔تمہیدی کلما ت مولانا فرمان نیپالی ندوی نے پیش کیلئے۔اس جلسہ میں مقامی مہمانوں کے علاوہ بیرونی ممالک کے مہما نوں نے بھی شرکت کی جن میں مہمان خصو صی مولانا صہیب شہباز ندوی حال مقیم دوبئی اور پروگرام کنوینر قاری حافظ خورشید عالم ندوی نے خاص طور سے حضر ت مولانا سید رابع حسنی ندوی ،مولا نا حمزہ حسنی ندوی اورمولانا سعید الرحمان ندوی کے علا وہ تما م ندوۃ العلما ء کے ذمہ داران کاشکریہ ادا کیا اور مولاناواضح رشید ندوی ؒ کو خراج عقید ت پیش کیا۔ اس کے علاوہ حکم حضرا ت قاری ریاض مظا ہری صدر شعبہ قرأت دار لعلوم ندوۃ العلما ء لکھنؤ قاری مبین مظاہری استاذ شعبہ حفظ دارالعلوم ندوۃ العلماء ،قاری زبیر استاد مدرسہ عالیہ فرقانیہ لکھنؤ ،قاری احسان ،قاری عبداللہ استاد شعبہ قرأت ،مولا نا عطاء الرحمان صاحب کواکر امیہ سے نوازاگیا۔معاون میں مشہودا لحسن اورمحمد آصف کواکرا میہ دیاگیا۔قاری ظفرالدین سا بق معتمد خاص امام حرم مکی نے اپنے تاثرات پیش کر تے ہو ئے قاری خور شید عالم کے اس عمل کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ خیرکے کا موں میں صالح مقاصد کے اصول کیلئے تنافس کا جذ بہ پیدا کرکے آپ ایک اہم فریضہ انجام دے ر ہے ہیں ۔ پروگرام میں شرکت کر نے والوں میں قار ی عطاء الرحمان ، قار ی تقی ، قاری اسما عیل ، حافظ نعمان ندوی ، جنید عالم ، عز یرعالم ندوی ، مسعود عالم ،محمود عالم،سمیع اللہ ندوی، خطیب اشرف ندوی، عبدالوکیل ندوی، عطاء الرحمان ندوی ، ملحق مدارس کے اساتذہ وطلباء کے علاوہ شعبہ حفظ کے تمام اساتذہ اورطلباء شہر کے مقامی حضرات نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔ قاری ظفرالدین ندوی کی دعاؤں پر جلسہ کا اختتام ہوا۔