دلی پارا میڈیکل کی جانب سے فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ دی گئی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

دربھنگہ، (محمد شاداب انجم ) دلی پارا میڈیکل اینڈ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے بلاک حلقہ کے دیورابندھولی پنچایت میں واقع مدرسہ فکر اسلامی ڈیگھوپٹی میں فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ دی گئی اس موقع پر موجود پنچایت کے مختلف مدرسہ و اسکول کے طلباء و طالبات، اساتذہ اور گاؤں والوں کی شرکت ہوئی – فرسٹ ایڈ ٹریننگ میں بتایا گیا کی اگر کسی شخص کو سانپ کاٹ لے یا کھانا بنانے کے دوران گیس سلنڈر میں آگ لگ جائے یا روڈ ایکسیڈنٹ میں کوئی حادثہ پیش ہو جائے یا بجلی کا کرنٹ لگ جائے یا کسی بھی طرف سے جل جائے یا پوکھر تالاب میں کوئی ڈوب جائے تو ایسے شخص کا بنیادی علاج کس طرح سے کریں گے کی اس کی جان بچائ جا سکے اور اسی طرح سے اگر گھر میں کسی کو سردی، خانسی، بخار، پیٹ میں درد یا کسی بھی طرح کی کوئی بیماری میں مبتلا ہو جائے تو اس کا بنیادی علاج کیسے کریں گے کہ اس کی حالت بہتر ہو سکے – وہیں ٹریننگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ خدمت خلق سب سے بڑی عبادت ہے انسانوں کو چاہئے کہ ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کریں ایک دوسرے کی مدد کرنے سے بڑی بڑی بلائیں ٹل جاتی ہے اور ہم انسانوں پر یہ لازمی ہے کہ ایک دوسرے کے دکھ درد میں ہمیشہ ساتھ رہیں اور وہ انسان ہو ہی نہیں سکتا ہے جو ایک دوسرے کی مصیبت میں کام نہ آئیں اسی جذبہ سے سرشار ہو کر دلی پارا میڈیکل انسٹیٹیوٹ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر لوگوں کو فری میں بنیادی علاج کی ٹریننگ دینے میں اپنا تعاون پیش کرتا ہے – اس فرسٹ ایڈ ٹریننگ کے انعقاد کرنے میں اپنا تعاون پیش کرنے والوں میں مولانا ریاض حسین سلفی ،مولانا ابوالحسن، ماسٹر محمد احتشام ،پرنسپل ڈاکٹر کائنات آفتاب، مارکیٹنگ مینیجر انعام الحق شاداب، ٹرینر محمد انبساط عالم اسعد، محمد معراج، نورجہاں پروین عامر شاھد، محمد الطاف ،مشبر سید، آفتاب عالم، نادیہ پروین، محمد ریاض ،محمد افروز وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں –