دھونی-وراٹ کے مقابلہ سے ہوگی آئی پی ایل کی شروعات

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-February-2019

نئی دہلی (ایجنسی )انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 12 ویں سیشن کے ابتدائی 2 ہفتے کا شیڈول منگل کو جاری کیا گیا۔آئی پی ایل کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فی الحال 5 اپریل تک شیڈول جاری کیا گیا ہے۔پہلا میچ ہفتہ 23 مارچ کو سابق چمپئن چنئی سپرکنگس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا جائے گا۔یہ مقابلہ چنئی کی میزبانی میں ہو گا۔اس کے بعد 24 مارچ کو دو میچ کھیلے جائیں گے،ان میں دوپہر کو کولکاتہ کی ٹیم حیدرآباد کو ٹکر دے گی۔وہیں شام کے میچ میں تین بار کی چمپئن ممبئی کا مقابلہ نام بدل کر کھیلنے فیصلہ دہلی کیپٹلس (پرانا نام دہلی ڈیر ڈیولس) سے ہوگا۔25 مارچ کو صرف ایک میچ کھیلا جائے گا جو راجستھان رائلس اور پنجاب کے درمیان جے پور میں ہو گا۔26 مارچ کو آئی پی ایل کے 5 ویں میچ میں دہلی کی ٹیم کے سامنے چنئی کا چیلنج ہوگا۔27 مارچ کو کولکاتہ اور پنجاب کی ٹیمیں کولکاتہ میں آمنے سامنے ہوں گی،ابھی تک کے شیڈول کے مطابق، چنئی، کولکاتہ، ممبئی، جے پور، دہلی، بنگلور، حیدرآباد، موہالی کی میزبانی میں آئی پی ایل کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔28 مارچ کو آرسی بی اور ممبئی کا داؤ پیچ بنگلور میں ہوگا جبکہ 29 مارچ کو حیدرآباد کی میزبانی میں سن رائزرس کی ٹکر سابق چمپئن راجستھان رائلس سے ہوگی۔30 مارچ کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ان میں پہلے میچ میں پنجاب کی ٹیم ممبئی کو ٹکر دے گی۔وہیں دن کے دوسرے مقابلے میں دہلی کی ٹیم کے سامنے کولکاتہ کی ٹیم ہوگی۔31 مارچ اتوار کو بھی دو میچ کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں حیدرآباد کی ٹیم کے سامنے بنگلور کی ٹیم تو دوسرے میچ میں چنئی اور راجستھان کی ٹیمیں ایک دوسرے کو ٹکر دیتی نظر آئیں گی۔اپریل کے مہینے کے آغاز کنگز الیون پنجاب اور دہلی کی ٹیم کے مقابلے سے ہوگا۔وہیں 2 اپریل کو راجستھان اور بنگلور کے درمیان جے پور میں آئی پی ایل کا 14 واں میچ کھیلا جائے گا۔3 اپریل ممبئی انڈینس کے سامنے چنئی سپر کنگز کی ٹیم ہوگی۔