ریاست کے17ہزارتاجروں کو 9.52کروڑ روپیے کا قرضہ دیا گیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-February-2019

بیدر۔۔(محمدامین نواز)ریاستی وزیر برائے امدادِباہمی نے کہا کہ کے کے آر مارکیٹ کے بیوپاریوں کو’’بڈورابندھو‘‘ (غریبوں کا مسحا) اسکیم کی سہولت فراہم کرنے کے متعلقہ ایک ہفتہ میں ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا۔ انھو ں نے کے آر مارکیٹ میں سود مافیازور و ں پر ہے ۔بیوپاریوں کو اس سے بہت جلد چھٹکارا دلایا جائے گا۔چیف منسٹر کمار سوامی نے اس اسکیم کے معاملہ میں بیوپاریوں کو فوقیت دینے کیلئے کہا ہے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا‘وہ مارکیٹ کا دورہ کرکے بیوپاریوں سے ملاقات کریں اور ان سے تفصیلات حاصل کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ تمام بیوپاریوں کو قرضہ دینے کیلئے کتنی رقم درکار ہوگی اس کے متعلق سروے کرکے رپورٹ پیش کرنے کے بھی افسروں کو ہدایت دی گئی ہے ۔بنگلورو میں80ہزار بشمول ریاست بھر میں 45لاکھ بیوپاری ہیں ۔ریاست کے17ہزار بیوپاریوں کو جملہ9.52کروڑ روپیے کا قرضہ دیا گیا ہے۔