سلمان خان نے نتن کاکڑ کی ہدایت میں بنی فلم “نوٹ بک” کا پہلا پوسٹر کیا ریلیز !

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-February-2019

ممبئی (ایم ملک)سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پر نتن کاکڑ کی ہدایت میں بنی فلم نوٹ بک کا پہلا پوسٹر ریلیز کر دیا ہے جس میں ظہیر اقبال اور پرنوتن بہل اہم کردار میں نظر آئیں گے ۔نتن کاکڑ اپنی آنے والی فلم نوٹ بک کے ساتھ نوآموز ظہیر اقبال اور پرنوتن ان دو نئے چہروں کو لانچ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ فلم کی شوٹنگ بڑے پیمانے پر کشمیر کے پس منظر میں کی گئی ہے ۔ نتن کاکڑ کی فلم نوٹ بک کی سکرپٹ کے مطابق اسے ایک خوبصورت سنیما پس منظر کی ضرورت تھی اور اس لیے فلم کی شوٹنگ کے لئے کشمیر سے بہتر دوسری جگہ نہیں ہو سکتی تھی۔وٹ بک 2019 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ رومانٹک ڈرامہ فلم ہے جس میں ظہیر اقبال اور پرنوتن بہل اہم کردار میں نظر آئیں گے۔نوٹ بک 2019 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ رومانٹک ڈرامہ فلم ہے جس میں ظہیر اقبال اور پرنوتن بہل اہم کردار میں نظر آئیں گے ۔ اداکار ظہیر اقبال اپنے خاندان سے واحد ایسے شخص ہیں جو ایکٹنگ کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں۔وہی، نوآموز اداکارہ پرنوتن پیشے سے ایک وکیل تھیں، لیکن وہ ہمیشہ سے ایک اداکارہ بننے کی خواہش رکھتی تھیں اور اداکاری کے تئیں ان کے جذبہ نے انہیں وکالت چھوڑنے کے لئے حوصلہ افزائی کی اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔سلمان خان کی طرف سے تیار فلم نوٹ بک میں ظہیر اقبال کے ساتھ پرنوتن اپنا ڈیبیوکر رہی ہے ، جس کے لئے وہ طویل عرصے سے تیاری کر رہی ہے اور یہ فلم 29 مارچ، 2019 کو ریلیز ہوگی۔