سنتوش کشواہا نے متاثرہ خاندان کے بیچ راحتی فنڈ تقسیم کیے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-February-2019

کٹیہار (عاشق رحمانی) ضلع کےپھلکاتھانہ حلقہ کے مگھیلی پنچایت واقع گھنیٹاگائوں میں آگ سے متاثر 11 خاندانوں کے درمیان راحت فنڈ سے پورنیہ ایم ایل سنتوش کشوا ہانے فی خاندان کو9800سو کی در سے رقم تقسیم کیاگیا۔ موقع پرکشواہانے سبھی متاثرخاندان کوحوصلہ افزائی بھی کیا۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے نجی فنڈ سے کپڑے ، برتن وغیرہ تقسیم کئے ۔ انہوں نے بہت جلد متاثر خاندان کوپی ایم آواس یوجنا کے تحت پکی مکان دینے کابھروسہ دیا۔ موقع پرسرکل افسر راجیش کمار نے بتایاکہ آگ لگی سے متاثر خاندان کو راحت فنڈ سے کل11خاندان کو 9 ہزار 800کے در سے رقم دی گئی ۔ انہوں نے بتایاکہ سبھی متاثر کو سوکھاراشن تیس کلو اناج اور 6میٹر پلاسٹک تقسیم کیاگیا۔ تقسیم کے موقع پربلاک ترقیاتی افسر ریکھا کماری بلاک پرمکھ ستیش منڈل بھاجپا صدر شمبھو چودھری ،امیت کمار وغیرہ شامل تھے۔