صدر ، بینی پور اور گورابورا م کا ایک ایک بوتھ بدلا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-February-2019

دربھنگہ ،(عبدالمتین قاسمی )کلکٹریٹ کانفرنس میں ضلع انتخابی افسر و ڈی ایم ٹیاگ راجن ایس ایم کی صدارت میں منعقد میٹنگ میں تین بوتھ سینٹر کے بدلنے کی تجویز پر سیاسی نمائندگان نے منظوری دے دی ۔ بدلے گئے بوتھ دربھنگہ صدر (نام میں تبدیلی ) ، بینی پور اور گورام بورام اسمبلی حلقہ میں واقع ہیں، یہ تبدیلی بوتھ کی خستہ حالی یا اس کے مالکانہ حق میں تبدیلی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ بوتھ میں تبدیلی آس پاس ایک ہی احاطہ میں دو سو میٹر کے دائرہ میں کی گئی ہے ۔میٹنگ میں موجود تمام سیاسی پارٹیوں نے اس کیلئے ضلع مجسٹریٹ کی کو منظوری دے دی اور سیاسی نمائندگان نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن ضلع انتظامیہ کو انتخابی کاموں میں بہتر فیصلے لینے کیلئے تمام پارٹیوںکی حمایت ملے گی ۔ ضلع مجسٹریٹ نے سیاسی پارٹیوں کی حمایت پرانہیں مبارک باد دی اور اپیل کی کہ آئندہ انتخاب میں ووٹنگ فیصد بڑھانے کیلئے بھی رائے دہندگان کوبیدار کرنے کی کوشش کریں ۔ سیاسی پارٹیوں کے نمائندہ کے طور پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلع صدر شیلندر موہن جھا ، راشٹریہ جنتا دل کے ضلع صدر رام نریش یادو ، کانگریس ضلع صدر سیتارام چودھری ، بھارتیہ جنتا دل پارٹی کے ضلع صدر ہری سہنی ، بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے ضلع سکریٹری نرائن جی جھا ، لوک جن شکتی پارٹی کے ضلع صدر گگن کمار جھا اور روشن کمار وغیرہ موجود تھے ۔ علی نگر بلاک حلقہ کے 89بوتھوں پر اتوار کو کیمپ لگا کر ووٹر لسٹ میں نام جوڑنے کیلئے 18؍سال کی عمر مکمل کرچکے اور اس سے زیادہ عمر کے رائے دہندگان سے فارم6,7,8حاصل کیاگیا ۔ صبح دس بجے سے ہی بی ایل او اپنے بوتھوں پر فارم اور ووٹر لسٹ کے ساتھ پہنچ گئے تھے ۔ بوتھ نمبر 135پرائمری اسکول کیرت پور میں گاؤں باشندگان نے بی ایل او پر دباؤ بنایاگیا کہ میرا نام وارڈ حدبندی میں جوڑ دیا جائے جبکہ یہ کیمپ لوک سبھا انتخاب کے مد نظر منعقد ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہاں کچھ دیر کیلئے روکاٹ بھی آئی بعد میں سوپر وائزر پون کمار چودھری نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو رفع دفع کیااور آئندہ پنچایت انتخاب تک انتظار کرنے کو کہا ۔ بی ڈی او رتیش کمار ادھ لوام ، لہٹا ، تمول سوہت ، ہریٹھ اور گرول پنچایت کے بوتھوںپر پہنچ کر کیمپ کا معائنہ کیا ۔ سوپر وائزر مسٹر چودھری ہرسنگھ پوراور پکڑی پنچایت کے کئی بوتھوں کا معائنہ کیا ۔