عظیم اتحاد کی زمینی حقیقت کچھ اور ہی ہے: پرشانت کشور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

پٹنہ، (تاثیر بیورو)جنتا دل کو کے قومی نائب صدر پرشانت کشور نے عظیم اتحاد کی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عظیم اتحاد کاغذ پر یااسٹیج پردیکھنے میں بھلے ہی مضبوط دکھائی دیتا ہو لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔ عظیم اتحاد میں شامل پانچ ساتھ پارتیوں کو ایک ساتھ لےکر چلناکافی مشکل بھرا کام ہے۔ اس کا ثبوت عظیم اتحاد صاف صاف دیکھائی دے رہے۔ پارٹی دفتر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد میں سیٹ شیئرنگ کی بات فائینل ہونے کی بات تو دور ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس میں کتنی پارٹیاں شامل ہیں۔ اسٹیج پر بھلے ہی عظیم اتحاد کے لیڈران اپنی مضبوطی کااعلان کررہے ہیں۔ لیکنزمینی حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد سے کافی پہلے این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان ہوجائے گا۔ ممکن ہے کہ اگلے پانچ دنوں میں یہ ہوجائے۔ این دی اے میں تقسیم میں کوئی پینچ نہیں ہے۔ جب بھی لیڈران ایک ساتھ بیٹھیں گے سبھی بات بات چیت فائینل ہوجائے گی۔ پرشانت کشور نے کہا کہ پہلے جدیو اور بی جے پی 25-15 سیٹوں پرانتخاب لڑتی تھ اب اسی حساب سے سیٹوں کاایڈجسٹمنٹ ہوجائے گا۔ انہوں نے جیتن رام مانجھی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ وہ بڑے لیڈر ہیںجدیو جیسی چھوٹی پارٹی میں ان کے ایڈجسٹمنٹ کا سوال کہاں ہے۔