لوک سبھا اسپیکر نے سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کو کھانے پر مدعو کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-February-2019

نئی دہلی، (یو این آئی) لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے 16ویں لوک سبھا کے آخری سیشن کے اختتام کے موقع پر منگل کو مرکزی کابینہ کے ممبران اور ایوان میں سبھی سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں، چیف وہپ اور وہپ کو اپنے گھر پر کھانے پر مدعو کیا۔لوک سبھا اسپیکر کے دفترکے مطابق دعوت میں تقریبا 200 ممبرا ن پارلیمنٹ کو دعوت دی گئی تھی۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین اور ملک کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، لوک سبھا کے نائب صدر ایم تھمبی دورے، سابق وزیراعظم ایچ ڈی دے گوڑا، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، پارلیمانی امور کے وزیر نریندر سنگھ تومر، سماجی انصاف اور امپاورٹمنٹ وزیر تھاور چند گہلوت، فروغ انسانی وزیر پرکاش جاوڈیکر، خواتین و بچوں کی وزیر مینکا گاندھی، آدی واسی معاملوں کے وزیر جوئل اوراں، مرکزی وزیر مملکت ہنس راج اہر، وجے گوئل، جینت سنہا، اشونی چوبے، انوپریا پٹیل، رام داس اٹھاولے وغیرہ نے شرکت کی۔کانگریس کی جانب سے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد، لوک سبھا میں اس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے، سنجے نروپم، نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ، ترنمول کانگریس کی جانب سے سدیپ بند اپادھیائے، پروفیسر سوگت رائے اور کلیان بنرجی، بیجو جنتا دل کے بھرتری مہتاب، تیاگت ستپتھی، تیلگو دیشم پارٹی کی جانب سے سی آر چودھری وغیرہ نے شرکت کی۔