مدرسہ امدادیہ اور شفیع مسلم ہائی اسکول میں تعزیتی نشست

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-February-2019

دربھنگہ، (عبد المتین قاسمی ) جمو ں کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف شفیع مسلم ہائی اسکول بورڈ آف ٹرسٹ شفیع مسلم ہائی اسکول کی تعزیتی نشست ہوئی جس میں اراکین کے علاوہ ماتحت ادارے شفیع مسلم ہائی اسکول ، ڈاکٹر ذاکر حسین ٹیچرس ٹریننگ کالج ، مولانا ابو الکلام آزاد آئی ٹی آئی اداروں کے اساتذہ ،ملازمین اور طلباء و طالبات شریک ہوئے اور حملے کی مذمت کی گئی ۔ شرکاء نے کہا کہ یہ حملہ ملک کی روح پر حملہ ہے ۔ جوانوں کی شہادت کا بدلہ لینا ضروری ہے ۔ ممتاز عالم ایڈوکیٹ کیصدارت نے بورڈٹرسٹ کے ایزکیٹو آفیسر ایس ایم جاوید اقبال کی نظامت میں منعقد تعزیتی نشست میں الطاف الحق ، وکیل احمد ، جنید احمد خان ، مظہر امام ، قاری محمد عثمان ، پروفیسر منظر سلیمان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر محمد پرویز ، ستندر سنگھ ، محمد سہیل ، ڈاکٹر حسن رضا ، انور امام ، عبدالقادر ، اشرف حسین بزمی ، احمد حسین ، سریندر پنجیار ، مسلم اسکول کے پرنسپل جاوید جعفری ، پروفیسر شفقت حسین بزمی ، آفتاب عالم، عبدالکلام ، بیچن کمار اچاریہ وغیرہ نے شرکت کی اور لوگوں نے کھڑے ہو کر دو منٹ کا مون رکھ کر خراج عقیدت پیش کیا ۔دوسری جانب مدرسہ امدادیہ کے احاطہ میں مجلس منتظمہ کے صدر ، سکریٹری و ممبران اور اساتذہ کرام طلباء و عزیز اور شہر کے دیگر اشخاص کی ایک تعزیتی نشست ہوئی ، جس میں تمام شرکاء مجلس نے پلوامہ کے دہشت گردانہ حملے کی پرزور مذمت کی اورسی آر پی ایف کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تمام شرکاء نے کہا کہ ہم شب شہیدان وطن کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا ء کرتے ہیںاو رحکومت وقت کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن تعاون دینے کو تیار بیٹھے ہیں اور وطن عزیز میں امن و امان بحال کرنے کیلئے ہر طرح کی قربان پیش کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔ نشست میں صدر عبدالمالک خان و سکریٹری عبد الحفیظ ، محمد ممتاز عالم ایڈوکیٹ ، صدر مدرس مفتی نور الہدی ، ڈاکٹر وکیل احمد ، ایس ایم جاوید اقبال ، محمد تمنا ،ڈاکٹر عبدالہادی صدیقی ، ممتاز احمد خان ، ضیاء اللہ ایڈوکیٹ ، مولانا نصیب اللہ ، مفتی عبد السلام قاسمی قاری شمیم عادل ، مولانا عبد الکریم قاسمی ، قاری محمد عثمان ، انور امام ، عرفان احمد پیدل ، محمد اقبال حسن ریشو ، حافظ فیض اکرم ، حافظ نازش نہاں اور پروفیسر امتیاز وغیرہ موجود تھے ۔ تیسری جانب ضلع پریشد مارکیٹ الل پٹی سے وی آئی روڈ پر کینڈل مارچ نکالا گیا اور کرپوری چوک پہنچا جہاں لوگوں نے شہید جوانو ںکو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ڈاکٹر وجے کمار سنگھ ،ڈاکٹر سنیل کمار تھاپر ،ڈاکٹر سچیدا نند سنہا ، ڈاکٹر جیوچھ پرساد ، ڈاکٹر ارون کمار رائے ، انور غزالی منا ، سچن یادو وغیرہ موجود تھے ۔