Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-February-2019
پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)آر جے ڈی کی سینئر لیڈر سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے سپا کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کے لوک سبھا میں وزیراعظم مودی سے متعلق دئے گئے بیان کولیکر رد عمل کااظہار کیا ہے اور کہا کہ ان کی بولی کا کوئی معنی نہیں رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ کی عمر ہوگئی ہے یاد نہیں رہتا ہے کہ کب کیا بول دیں گے ان کے بولی کا کوئی مطلب نہیں ہے ۔قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا میں پی ایم مودی کے گلے ملنے اور گلے پڑنے کے بیچ کا فرق پہلی بار پتہ چلا ۔ملائم سنگھ نے لوک سبھا میں کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں ۔