ملکی سالمیت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں: نقوی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-February-2019

لکھنؤ: (یواین آئی) پلوامہ حملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیتے ہوئے مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت ملک کی سالمیت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔پلوامہ حملے کو ناقابل برداشت گرادنتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی حکومت کے لئے ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے اور مستقبل میں بھی رہی گی۔آپ تمام کو چاہئے کہ اتنظار کریں اور دیکھیں، انتہا پسندوں کی پست پناہی کرنے والے کسی بھی حالت میں نہیں بخشے جائیں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مودی حکومت اپنے 5سالہ میعاد کار میں کشمیر کے علاوہ ملک کے دیگر خطوں میں دہشت گردانہ کاروایوں پر قابو حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔مرکزی وزیر نے علیحدگی پسند لیڈروں کے سیکورٹی اور دیگر سہولیات کو ختم کئے جانے کے حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے ہی انتہا پسندوں کی پست پناہی کرنے والے ملک پاکستان کے خلاف سخت پالیساں مرتب کر لی ہیں آپ تمام کو حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا انتظار کرنا چاہے۔ کانگریس لیڈروں کے ذریعہ پلوامہ حملے میں خفیہ ایجنسیوں کی ناکامی پر کھڑا کئے جانے والے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کانگریس لیڈر متنازع بیان دینے کے معاملے میں باہم مقابل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہئے جو اس دکھ کی گھڑی میں لوگوں کو تکلیف پہنچائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد کے خلاف کاروائی شروع ہوچکی ہے جو پاکستا ن کی حمایت کرتے ہیں اور سماج میں منافرت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کو بی جے پی کے 2019 کے انتخابی منشور میں شامل کئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا پارٹی کا شروع سے ہی یہ ماننا رہا ہے کہ آرٹیکل 370 کشمیر کے لئے نفع بخش نہیں ہے لیکن یہ’’ سنکلپ پتر کمیٹی‘‘ پر ہے کہ وہ اس ضمن میں کیا فیصلہ کرتی ہے۔