مودی حکومت میں نہ سرحد محفوظ نہ ملک : فاطمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-February-2019

مدھونبی،(کریم اللہ)، مرکزی سرکارنے کسانوں مزدوروں پچھڑوں اقلیتوں اور نوجوانوں کو ٹھگنے کا کام کیاہے۔ کسانوں کی حالت این ڈی اے سرکاری میں بد سےبدتر ہورہی ہے۔ مودی سرکارمیں نہ سرحد محفوظ ہے اور نہ ملک مذکورہ باتیں سابق مرکزی وزیرمحمد اشرف فاطمی نے سرکٹ ہاؤس مدھوبنی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ علی اشرف فاطمی نے وزیراعظم پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ جب انتخاب میں وارانسی سےکھڑے ہوئے تو کہا تھا کہ ماں گنگے نے بلایا ہے۔ لیکن وزیراعظم بنتے ہی گنگا کو بھول گئے۔ نوٹ بندی سے کچھ فائدہ تو نہیں بلکہ نقصان یہ ہو اہے کہ ملک کی مالی حالت کمزور ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کو راجد کے ساتھ اتحاد کے لئے ووٹ عوام نے دیاتھا، لیکن نتیش کمار نے عوام کو ٹھگنے کا کام کیا۔ اور این ڈی اے میں شامل ہوگئے۔ جس کا جواب عوام اس انتخاب میں دے گی۔ ڈولر کے مقابلہ میں روپیہ لگاتار کمزور ہوتاجارہاہے۔ ذاتی مردم شماری کی رپورٹ عام لوگوں کے سامنے پیش کیاجائے، انہوں نے سرکارسے مطالبہ کیا کہ ذاتی مردم شماری کی رپورٹ عام لوگوں کے سامنے پیش کیاجائے۔ اسی کی بنیاد پر ریزرویشن کا فائدہ دیاجانا چاہئے۔ کیونکہ ذاتی مردم شماری کا کام لگ بھگ پورا کرلیاگیاہے۔ اب صرف اس رپورٹ کو عوام کو پیش کرنا ہے۔ لیکن پتہ نہیں کیوں این ڈی اے کی سرکاری ایسا کرنے میں جھجھک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کام کو مدھوبنی میں دیکھ رہاہوں۔ 14فروری کو ہرلاکھی میں 16 فروری کو بینی پٹی میں 17 فروری پارٹی کارکنان کی کانفرنس کا انعقاد کیاجائے گا۔ جس میں جنگی پیمانے پر کام کرنے پر زور دیاجائے گا۔ مدھوبنی میں تعلیمی شعبہ میں کافی کام کیاجاناہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں عورتیں محفوظ نہیں ، مظفرپور کانڈ سے نہ صرف بہار میں بلکہ پورے ملک ودنیا میں بہار کی بدنامی ہورہی ہے۔ صوبہ میں آئے دن قتل ، بدکاری ، ڈکیٹی ، لوٹ وغیرہ کی وجہ سے صوبائی لوگ ، دہشت کے ماحول میں زندگی بسر کررہے ہیں۔ ملک اور صوبوں میں دلت ، پچھڑا، نہایت پسماندہ، اقلیت ، کا استحصال کیاجارہاہے۔ کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار ہمیشہ کہتے تھے جو خصوصی ریاست کا درجہ دے کر اس کو حمایت دیں گے۔ لیکن حمایت بھاجپا کودیا۔لیکن ابھی تک بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں ملا۔ جب کہ مرکز اور ریاست میں دونوں جگہ سرکار ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے پوچھا کہ ڈی این اے ٹھیک یا این ڈی اے کی اس موقع پر رستم انصاری ، اسلم انصاری، اودھیش کمار تیواری، شمس الحق، جیوچھ یادو، گنیش سنگھ، رام بہادر یادو کے علاوہ کئی لوگ موجود تھے۔