مچھلی کے کوفتے بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-February-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients – اجزاء

ایک کلو گرام مچھلی سرمئی یا کوئی بھی (بغیر کانٹوں کے قیمہ کی ہوئی

پیاز تین عدد درمیانی (باریک کٹی ہوئی

سبز دھنیا ایک پیالی (باریک کٹا ہوا

ہری مرچ چھ عدد (باریک کٹی ہوئی

ادرک دو چائے کا چمچ (پسی ہوئی

 دھنیا تین چائے کا چمچ(پسا ہوا

سفید زیرہ دو چائے کے چمچ(پسا ہوا

دار چینی تین عدد درمیانے سائز کی (کٹی ہوئی

 میتھی دانہ دو چائے کے چمچ (کٹا ہوا

ٹماٹر پر چھلکا اتار کر باریک کٹے ہوئے چار عدد درمیانے

سرخ مرچ پسی ہوئی دو چائے کے چمچ

 کوکنگ آئل

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

مچھلی کو دھو کر ایک دیگچی میں دو کپ پانی ڈا ل کر ابالیں ،مچھلی نرم ہونے پر اسے چولہے پر سے اتارلیں ۔

باقی بچا ہوا پانی پھینکیں نہیں ۔

مچھلی کو بلینڈ کرکے اس میں تمام مسالے اچھی طرح ملالیں اور درمیانہ سائز کی گولیاں بنا کر تیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔

کڑاہی میں آئل ایک کپ ڈال کر کوفتے تل لیں ۔

ایک دیگچی میں آئل ڈال کر ایک عدد کٹی ہوئی پیاز سنہری کرلیں ۔

اب اس میں سرخ مرچ پسی ،دھنیا پسا ،میتھی دانہ کٹا ،ادرک لہسن کا پیسٹ اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں ،جب مسالہ آئل چھوڑ دے تو باقی بچا ہوا پانی ڈال کر ابال آنے پر کوفتے دم پر رکھ دیں ۔