میٹرک اورا نٹر امتحان کی کاپیوں کے ایولیشن کے لیے ورکشاپ کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-February-2019

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)بہار اسکول اکزامینشن بورڈ کے چیرمین آنند کشور کی صدارت میں آج پٹنہ کے کرشن میموریل ہال میں انٹر اورمیٹرک امتحان 2019 کے بارکوڈ اور جوابی کاپیوں کے بہتر ایولیشن (جانچ ) کے سلسلے میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں ایولیشن سینٹروں کے ڈائرکٹر اوران کے دو اسسٹنٹ نے ماسٹر ٹرینر کی شکل میں حصہ لیکر ٹریننگ دی اس کے علاوہ ایولیشن سینٹروں پر تقررہونے والے تین تین کمپیوٹر آپریٹرس نے بھی اس ورکشاپ میں حصہ لیا ۔واضح ہو کہ بورڈ کےذریعہ ورکشام میں حصہ لینے والے تین کمپیوٹر آپریٹرس کو ایولیشن کے وقت نپٹائے جانے والے کاموں کےلیے بورڈ کے ذریعہ بنائے گائے سوفٹ ویئر کے سلسلے میں ڈویزنل وار تربیت بھی دی گئی ۔یہ ماسٹر ٹرینر کمپیوٹر آپرٹیر ڈویزنل سطح پر 20فروری کو ضلع ایجوکیشن افسر کے ذریعہ منعقد ورکشاپ میں ایولیشن سینٹروں پر مامور ہونے والے دیگر کمپیوٹر آپریٹرس کو بھی ٹریننگ دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کاپی جانچ کےلیے مقررہ اجرت کےعلاوہ ایولیشن حوصلہ افزائی منصوبہ کے تحت اکزامنر کے ذریعہ جتنی تعداد دمیں غلطیوں سے پاک کاپیوں کی جانچ کی جائے گی انہیں اتنی تعداد کے لیے دی جانے والی رقم کا 10فیصد انسیٹیو بھی دیا جائے گا۔ اس سے جنرل انسینٹیو کا نام دیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیر مین نے بتایا کہ 2019 کے تھیوری امتحان میں کسی طلبا کو 90فیصد سے زیادہ نمبر حاصل ہوتا ہے تو اس کی جوابی کاپی سیل بند لفافے میں نہیں بھیجی جائے گی انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے کہ کیوںکہ جوابی کاپیوںکی بارکوڈنگ کا نظم متاثر ہوگا اور اکزامنر کو کسی بھی طلبا کی تفصیل کا پتہ جانچ کے وقت نہیں چل سکتا ہے۔ ساتھ ہی اس سسٹم کی اہمیت اور بارکوڈنگ کے عمل سے پہلے کا معاملہ تھا جب جوابی کاپی اور طلبا کی پوری جانکاری درج ہوتی تھی ۔واضح ہو کہ بورڈ کے ذریعہ انٹر اور میٹرک امتحان ایولیشن سینٹروں کی تعداد کو پچھلے سال کے مقابلے بڑھایا گیا ہے۔ پچھلے سال سینٹروں کی تعداد 80+101=181تھی جسے بڑھا کر میٹرک میں 173 اورا نٹر میں 136 کل 309 کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بورڈ کے ذریعہ انٹر اور میٹرک کےلیے بنائے گئے سبھی ایلویشن سینٹروں پر 6-6 کمپیوٹر کا نظم کیا جارہا ہے اس کے علاوہ سبھی سینٹروں پر فی کمپیوٹر 2 آپریٹر کا نظم جانچ کے بعد مارکس کے ڈاٹا انٹری کے لیے کیا گیا ہے۔ اس طرح فی سینٹر 6کمپیوٹرکا نظم کیا جارہا ہے اور ہر ایک کمپیوٹر کا دو آپریٹر کی تقرری کی جانی ہے اس طرح ریاست میں انٹر اور میٹرک کےلیے 309 سینٹروں پر 1854 کمپیوٹروں اور اس پر فی کمپیوٹر دو آپریٹر کے حساب سے 3708 کمپیوٹر آپریٹر کو تقرر کیا جارہا ہے۔