نئےڈی ایس پی کو ہار پہناکر زوردار استقبال

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

کٹیہار،(عاشق رحمانی)، سمیلی بلاک واقع وسنی چک چاندپور پوربی پنچایت میں دی گلوریس انسٹی ٹیوٹ کے احاطہ میں ڈائریکٹر امردیپ کمار سابق مکھیا ارون کمار یادو بھاجپا یوتھ لیڈر امیت پنڈت ٹیچر بھولا کما ر منڈل مکھیا ارون کمار منڈل ورون پدار سبھوں نے اجتماعی طور پر نئے عہدہ سنبھالے ڈی ایس پی پربھات رنجن کو پھول مالا پہناکر زور دار استقبال کیا۔ وہیں ڈی ایس پی نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنی کامیابی کے متعلق ٹیپس دئے اور کہا کہ اگر آپ کو کسی کو جواب دینا ہے تو تعلیم سے ہی جواب دیاجاسکتاہے۔ جب کچھ کردیکھانے کیلئے ارادے بلند ہوں تو مخالف صورت حال میں بھی راہیں بننے لگتی ہیں۔ وہیں ڈائریکٹر کمار نے کہا کہ ایک کامیاب حکمت عملی کامیابی کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ بھاجپا لیڈر امیت پنڈت نے کہا کہ زندگی میں جتنا کھانا ضروری ہے اتناہی تعلیم ضروری ہے۔ وہیں بچوں اور بچیوں مین کافی خوشی دیکھا گیا۔ موقع پر موجود سنتوش کمار ،راجیش کمار، راج بھارتی، سندیپ آنند وغیرہ موجود تھے۔