پاکستان کے ساتھ کرکٹ کا کوئی امکان نہیں: راجیو شکلا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-February-2019

نئی دہلی(یو این آئی ) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے صدر راجیو شکلا نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر ہندستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ کرکٹ سیریز کے کسی بھی امکان سے انکار کیا ہے۔راجیو شکلا نے کھیل احساس کے بہت سخت هونے کے خیال پر اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی دہشت گردی کی حمایت کر اسے فروغ دے رہا ہے تو یقینی طور پر اس کا اثر کھیل پر پڑے گا۔جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں 14 فروری کو مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے قافلے پر ہوئے فدائین حملے میں سی آر پی ایف کی 40 سے زیادہ جوان شہید ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری پاکستان واقع دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے لی تھی۔ اس حملے کے بعد پورے ملک میں غم و غصہ ہے اور لوگ پاکستان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔آئی پی ایل صدر نے کہاکہ ہماری پوزیشن بہت واضح ہے۔ جب تک ہمیں حکومت کی منظوری نہیں مل جاتی ہے تب تک ہم پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔ کھیل ان سب چیزوں سے اوپر رکھا جانا چاہئے لیکن اگر کوئی دہشت گردی کی حمایت کر اسے فروغ دے رہا ہے تو یقینی طور پر اس کا اثر کھیل پر پڑے گا۔اس سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ہندستان ۔پاکستان میچ پر آئی پی ایل صدر نے کہاکہ ہم اس وقت کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ورلڈ کپ ابھی بہت دور ہے۔