پرتھوی شا کی واپسی، زخمی ہونے کے بعد پہلی بار کھیلنے اتریں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-February-2019

نئی دہلی،(آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اپرتھوی شانے سید مشتاق علی گھریلو ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ممبئی کی کپتانی کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 21 سے 28 فروری تک اندور میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم میں نوجوان سلامی بلے باز پرتھوی شا کو شامل کیا گیا ہے جو آسٹریلیا دورے پر زخمی ہونے کے بعد پہلی بار مسابقتی کرکٹ کھیلیں گے۔سابق تیز بولر اجیت اگرکر کی قیادت والی ممبئی کرکٹ یونین (ایم سی اے) کی سلیکشن کمیٹی نے اس ٹورنامنٹ کے 15 رکنی ٹیم کو منتخب کیا۔ شریس ایر، سددھیش لاڈ، سوریہ کمار یادو اور تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز آدتیہ ستارے کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ بالنگ اٹیک کی قیادت تجربہ کار دھول کلکرنی کریں گے۔ ممبئی نے اس سے پہلے موجودہ سیشن میں رنجی ٹرافی اور وجے ہزارے ٹرافی میں خراب کارکردگی کی تھی۔ٹیم اس طرح ہے:اجنکیا رہانے (کپتان)، پرتھوی شا، شرییس ایر، شاردل ٹھاکر، دھول کلکرنی، سددھیش لاڈ، آدتیہ ستارے، سوریہ کمار یادو، آکاش پاریکر، ایکناتھ کیکر، دھرمل مٹکر، شمس ملانی، شبھم رنجن، تشار دیش پانڈے اور رویسٹن ڈیاج۔آسٹریلیا میں پریکٹس میچ (نومبر 2018) کے دوران بائونڈری لائن کے پاس فیلڈنگ کرتے ہوئے پرتھوی شا کا ٹخنہ زخمی ہوگیا تھا، وہ ڈیپ مڈ وکٹ پر کھڑے تھے اور آر اشون بالنگ کر رہے تھے، تبھی ایک کیچ کے لئے انہوں نے ہوا میں بیک سائڈ اچھلتے ہوئے گیند کو پکڑا اور جب زمین پر گرے،ان کے جسم کا وزن بائیں پاؤں پر پڑا، ان کا ٹخنہ 90 ڈگری تک مڑ گیا اور مکمل وزن اسی پر آ گیا تھا۔