پرینکا، سندھیا نے کارکنوں کے ساتھ آگے کی حکمت عملی پر غور کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-February-2019

لکھنؤ:(یواین آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی کے ساتھ میگا روڈ شو کی کامیابی سے حوصلہ افزا پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کر کے عام انتخابات کے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ محترمہ واڈرا پیر دیر شام اپنے شوہر رابرٹ واڈرا کے ساتھ جئے پور روانہ ہوگئی تھی جہاں مسٹر واڈرا کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونا تھا۔ کانگریس جنرل سکریٹری منگل کی دوپہر ایک بجے واپس لکھنؤ آگئیں اور کارکنوں کے ساتھ میٹنگ شروع کی۔مشرقی اترپردیش کی 42 سیٹوں پر کانگریس کی امیدوں کومضبوط کرنے کے ارادے سے چار دنوں تک اپنے قیام کے درمیان پرینکا دوسرے دن بھی میڈیا سے دوری بناکر اپنی خاموشی کو برقرار رکھا، جئے پور سے یہاں پہنچنے کے بعد پرینکا نے پارٹی دفتر پر موجود صحافیوں سے ہاتھ ملاکر میٹنگ کے لئے چلی گئیں۔مغربی اترپردیش کی کمان سنبھال رہے پارٹی جنرل سکریٹری جیوتی رادتیہ سندھیا صبح ہی پارٹی دفتر میں ڈٹ گئے تھے جہاں انہوں نے کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کا دور شروع کردیا۔ اس درمیان وہ پرینکا کو لینے کے لئے دوپہر ائیرپورٹ کے لئے نکلے تھے۔ بعد میں دونوں جنرل سکریٹری علیحدہ علیحدہ طور پر کارکنوں کے ساتھ میٹنگ میں مشغول ہوگئے۔