پرینکا میوزیم میں اپنا مجسمہ دیکھ کر خوشی سے نہال

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-February-2019

ممبئی /نیویارک ۔(یو این این)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا مومی مجسمہ مادام تساو میوزیم کی زینت بن گیا، اپنے مجسمے کو دیکھ کر انہوں نے غیر معمولی ردّعمل دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا نے مجسمے کو دیکھ کر بہت زیادہ حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کے روز بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے مجسمے کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا مومی مجسمہ نیویارک کے مادام تساو میوزیم میں رکھ دیا گیا ہے اور بہت جلد دوسری جگہوں پر دیکھا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے مجسمے کو وہی لباس پہنا یا گیا ہے جو میں نے 2016 کے ایمی ایوارڈز میں پہنا تھا۔پریانکا کو اپنے مجسمے جو سب سے اچھی چیز لگی وہ ان کی بھنویں تھیں اور سب سے خاص چیز جو لوگوں کو اس مجسمے میں نظر آئی وہ ان کی انگلی میں وہی انگوٹھی تھی جو نک جونس سے منگنی کے بعد نظر آئی تھی۔