پٹنہ میٹروپروجیکٹ منظور،17کو وزیراعظم رکھیںگے سنگ بنیاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-February-2019

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر):مرکزی کابینہ نے پٹنہ میٹرو پروجیکٹ کومنظوری فراہم کردی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں پٹنہ میٹرو پروجیکٹ کو منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے وزیر اعظم نریندرمودی اور مرکزی رہائش وشہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کا پٹنہ میٹرو پرجیکٹ منظورکیے جانے پر شکریہ ادا کیا اور دلی مسرت کااظہار کیاہے ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مرکزی حکومت کا شکریہ اداکر تے ہوئے کہاکہ اس سے بہار کی ترقی کا نیاباب کھلے گا۔ پٹنہ میٹروپروجیکٹ کا سنگ بنیاد وزیراعظم نریندر مودی آئندہ 17 فروری کو رکھیںگے۔