ڈاٹا کے تحفظ کیلئے قانونی نظام مضبوط بنے گا :پربھو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-February-2019

نئی دہلی، (یو این آئی) کامرنس اور انڈسٹر کے مرکزی وزیر سریش پربھو نے پیر کو کہا کہ شہریوں کی پرائیویسی اور معلومات (ڈاٹا) کی ملکیت کے تحفظ کو چیلنجوں سے نپٹنے کے لئے قانونی نظام اورریگولیٹری نظام کومضبوط کیا جارہا ہے۔مسٹر پربھو نے یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ ڈاٹا کی حفاظت کے لئے مصنوعی انٹلی جنس کے استعمال کے ساتھ ساتھ مناسب ضابطے اور اصلاحی اقدامات بھی کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہندستان میں امریکہ اور چین سے زیادہ ڈاٹا کا لین دین ہوتا ہے اور اسے دنیا کی چھ چوٹی کی کمپنیاں ویلیو ایڈیشن کے ساتھ اس کا استعمال کرتی ہیں۔پروگرام میں موجود حکومت کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے راگھون نے کہاکہ حکومت نے مصنوعی انٹلی جنس کے استعمال کے لئے قومی پالیسی طے کرنے کے اقدامات کئے ہیں اور متعلقہ عمل کو آسان بنایاجارہا ہے ۔