کانگریس دہلی میں اتحادنہیںکرناچاہتی:کجریوال

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-February-2019

نئی دہلی، (یو این آئی) عام عادم پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد پر وضاحت دیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ابھی کو رضامندی نہیں ہوسکی ہے۔دہلی کے لیفٹننٹ گورنر اور وزیراعلی کے اختیارات پر جمعرات کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بلائی گئی پریس کانفرنس میں مسٹر کیجریوال نے عام انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد پر کہا کہ ابھی اس سمت میں کوئی رضامندی نہیں ہوسکی ہے۔ عام انتخابات میں اتحاد کے تعلق سے ایک دیگر سوال پر وزیراعلی نے کہاکہ انہوں نے (کانگریس) نے تقریباًً منع کردیا ہے۔عام آدمی کی طرف سے بدھ کو جنر منتر پر ہوئی ریلی میں بھی کانگریس کے صدر شامل نہیں ہوئے تھے۔ کانگریس کی طرف سے اس ریلی میں پارٹی کے سینئر لیڈر آنند شرما نے شرکت کی تھی۔نامہ نگاروں کے یہ پوچھے جانے پر اتحاد کے تعلق سے آپ کافی پرجوش تھے ، اس پر وزیراعلی نے کہاکہ ہمارے دل میں ملک کے لئے بہت فکرہے۔ اسی وجہ سے ہم ایسا چاہتے تھے لیکن انہوں نے (کانگریس) نے تقریباًً منع کردیا ہے۔سپریم کورٹ کے دہلی حکومت کے اختیارات کے تعلق سے دےئے گئے فیصلے کو مسٹر کیجریوال نے افسوسناک اور دہلی کے عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس فیصلے کا صرف ایک ہی توڑ ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں آپ عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیکر سات سیٹوں پر کامیاب بنائیں۔