کتابیںہماری زندگی کی سچی دوست:ایل سی ترویدی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

حاجی پور(اسٹاف رپورٹر)ایسٹ سنٹرل ریلوے کے راجیہ بھاشا محکمہ کے زیراہتمام ہیڈ کوارٹر احاطہ میں دوروزہ کتاب میلہ کاافتتاح ایسٹ سنٹرل ریل کے جنرل منیجرللت چندرترویدی اور ایڈیشنل جنرل سکریٹری اور ہیڈچیف الیکٹرک انجینئرراکیش تیواری کی موجودگی میں انتظامیہ شعبہ کی ملازم الکاگپتا کے ذریعہ کیاگیا۔ میلہ میںلگائے گئے سبھی اسٹال کا جائزہ لینے کے بعدجنرل منیجر للت چندرترویدی نے کہاکہ کتابیں ہماری زندگی کی سچی دوست ہیں۔ باقی دوست توساتھ چھوڑ جاتے ہیںمگرکتابو ںسے ملی جانکاری وعلم ہمیشہ ہمارے ساتھ اور ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔ریلوے ملازمین کو کتابوں سے جوڑنے کےلئے یہ کتاب میلہ کاانعقاد کیاگیا ہے ۔ اس سے پہلے ہیڈ کوارٹر احاطہ میں مکتی بودھ ہندی اسٹال کے ذریعہ بھی کتاب کی نمائش کاانعقاد کیاگیا تھا۔