گرجر سمیت5 ذاتوں کو ریزرویشن دینے والا بل پاس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-February-2019

جے پور،(یو این آئی) آج راجستھان اسمبلی میں آج گوجر سمیت پانچ ذاتوں کے لئے پانچ فی صد ریزرویشن راجستھان پسماندہ طبقات ترمیمی بل پاس کیا گیا ۔اپوزیشن پارٹی کے ارکان نے بل کی حمایت کرتے ہوئے ان کے قانونی پہلوؤں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی اس معاملے میں بل منظورہوا ہے لیکن عدالت میں اٹکنے کی وجہ سے ان کا فائدہ گوجروں کو حاصل نہیں ہوا۔ حزب اختلاف کے رہنما گلاب چند کٹاریا نے کہا کہ یہ بل گوجروں کو خاموش کرنے کے لئے لایا جا رہا ہے لیکن اس کا فائدہ حاصل کرنے کے لئے آئین میں ترمیم کرنا لازمی ہے ۔ اپوزیشن کے نائب رہنما راجندر راٹھوڑ نے بھی حکومت کے ارادے پر سوال کیا اور کہا کہ بل کو لانے سے پہلے قانون دانوں سے رائے لینی چاہئے تھی۔ کانگریس کے ارکان گوجر تحریک کے سلسلے میں بی جے پی پر الزام لگایا اور کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں 72 گوجروں کو گولی ماری گئی اور اس مسئلے کو بات چیت سے حل نہ کرکے گولی سے کرنے کے لئے کوشش کی گئی۔ ڈپٹی چیف منسٹر سچن پائلٹ نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کے رہنما وسندھرا راجے نے قبائلیوں کو ریزرویشن دلانے کا ووعدہ کیا تھا، اس کے بعد گوجروں نے احتجاج شروع کیا۔ انہوں نے بی جے پی سے اپیل کی تھی کہ وہ مرکز میں آئین میں ترمیم کرکے گوجروں کو حقوق د لائیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی ریاستوں میں 50 فیصد سے زائد ریزرویشن دیا گیا ہے۔ توانائی کے وزیر بی ڈی کلا نے اس بل کو پیش کیا۔ اس بل کے ذریعہ، یہ پانچ ذاتوں کو سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں داخلہ میں ریزرویشن کا فائدہ ملے گا۔ بل کو صوتی ووٹوں سے منظور کردیا گیا۔