گورنرلال جی ٹنڈن اور وزیراعلیٰ نتیش کمار نے وزیراعظم کا پٹنہ ہوائی اڈہ پر والہانہ استقبال کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-February-2019

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)گورنر لال جی ٹنڈن اور وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج وزیراعظم نریندرمودی کا پٹنہ ہوائی اڈہ پر والہانہ استقبال کیا۔ بعد میں وزیراعظم کے ساتھ گورنر لال جی ٹنڈن اور وزیراعلیٰ نتیش کمار ہیلی کپٹر سے اولائو ایئر پورٹ برونی ،بیگوسرائے کے لیے روانہ ہوگئے۔ جناب ٹنڈن وزیراعظم کے ساتھ برونی میں منعقد پٹنہ میٹروریل پروجیکٹ ،برونی ریفائنری کی صلاحیت میں توسیع پروجیکٹ اور پٹرولیم اور قدرتی گیس وزارت کمیکل اینڈ فیٹلی لائزر وزارت ،آبی وسائل ،ندی فروغ ،گنگا تحفظ وزارت ،وزارت ریل ،رہائش اور شہری ترقیات وزارت کے ساتھ صحت اور خاندانی فلاح وزارت کے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاحی تقریب میں شامل ہوئے۔ گورنر لال جی ٹنڈن اور وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پروگرام کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کو اولائو ہیلی پیڈ سے روانہ بھی کیا۔