گورنر کے خطاب کے ساتھ بہار قانون سازیہ کا بجٹ اجلاس شروع

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

پٹنہ:(اشرف استھانوی) :بہار کے گورنر لال جی ٹنڈن کے خطاب کے ساتھ آج بہارقانون سازیہ کا بجٹ اجلاس شروع ہوا۔گورنر نےنو تعمیرشدہ سینٹرل ہال میں اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی حصولیابیاں گنوائیںنصف گھنٹے کے گورنر کے خطاب کو تمام اراکین نےپرسکون ہو کر سنا۔گورنر کے خطبے کے آخر میں اپوزیشن ارکان نے لالو یادو زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ 20 فروری تک چلنے والے اس بجٹ اجلاس میںکل 7 نشستیں ہوں گی۔گورنر نے اپنے خطبے میں کہا کہ نتیش حکومت انصاف کے ساتھ تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کے لئے وقف ہے. حکومت کے سات عزائم منصوبہ کاریاست کے تمام لوگوں کو فائدہ مل رہا ہے۔ بہار کو ترقی یافتہ ریاستوں کے زمرے میں لانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ لال جی ٹنڈن نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کی کوششکر رہی ہے. ہر شہری تک بنیادی سہولیات پہنچے، اس کے لئے بہار حکومت پرعزم ہے۔گورنر کے رخصت ہوتے ہی ایوان کی کاروائی پرانی عمارتوں میں چلی ۔بہار قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر وجئے کمار چودھری نے بجٹ اجلاس کی اہمیت وافادیت سے ایوان کو باخبر کرایا ۔انہوں نے کہا کہ کل بجٹ پیش ہوگا ۔گونر کے خطبے پر بحث و مباحثہ ہوگا ۔13 فروری کو حکومت کی طرف سے جواب دیاجائے گا ۔انہوں نے کئی اہم شخصیتوں کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی تجویز پیش کی ۔خاص طور پر ڈاکٹر سورج نند پرساد ،سید خورشید محسن ،یونس لوہیا ،جاز فرنانڈیز ،مولانا اسرار الحق قاسمی ،کپٹین جئے نارائن نشاد ،سیتا رام سنگھ ،آنجہانی بسنت سنگھ ،آنجہانی رام بہادر آزاد ،پیر محمد انصاری جیسے ارکان قانون ساز اسمبلی ،کونسل اور رکن پارلیامنٹ کی شخصیت اور خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیااور ان کے روح کی تسکین کےلیے دعاء کی ۔بہار قانون ساز کونسل میں کارگزار چیر مین محمد ہارون رشید نے بجٹ اجلاس میں گورنر کے خطاب کے سلسلے میں بتایا کہ کل 12بجے بجٹ پیش ہوگا اس کے بعد گورنر کے خطبے پر بحث ومباحثہ ہوگا۔13 فروری کو حکومت کی طرف سے گورنر کے خطبے پر جواب دیا جائے گا۔ چیر مین موصوف نے 16 اہم شخصیات کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی تجویز پیش کی ۔خاص طور سے ڈاکٹر سورج نند پرساد ،سید خورشید محسن ،جاز فرنانڈیز،مولانا اسرار الحق قاسمی ،پیر محمد انصاری اور معروف عالم دین اور جامعیہ مدنیہ سبل پور کے بانی حضرت مولانا محمد قاسم کے ناگہانی موت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے انہیں پر جوش خراج عقیدت پیش کیااور پسماندگان کو صبر جمیل کی دعاء کی ۔اجلاس کی کاروائی کل 12 تک کےلیے ملتوی کر دی گئی ۔کل پیش ہوگا بہار کا بجٹریاست کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کل 2019-20 کا بجٹ پیش کریں گے. اس کے پہلے مالی سال 2018-19 کے آمدوخرچ سے متعلق تیسری ضمنی اخراجاتبل پیش کریں گے۔ بدھ کو گورنر کے خطاب پر بحث اور حکومت کا جواب ہوگا. جمعرات کو 2018-19 کی تیسری ضمنی اخراجات وخرچ پر بحث، ووٹنگ ہوگی۔