سیاست سیاست

اسمرتی ایرانی نےایم پی فنڈ میں گھپلہ کیا، فوراً استعفیٰ دیں: کانگریس

Written by Taasir Newspaper

Taasir English News Network | Uploaded on 15-March-2019

نئی دہلی،(یو این آئی) کانگریس نے الزام عائد کیا کہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے ایم پی فنڈ کے استعمال میں ضابطوں کی کی خلاف ورزی کی ہے اس لیے انھیں مرکزی کابینہ سے فوراً ہٹاکر ان کے خلاف انسداد بد عنوانی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔کانگریس کے میڈیاسیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا اور گجرات کانگریس کے قد آور رہنما شکتی سنگھ گوہل نے جمعرات کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ محترمہ ایرانی نےایم پی فنڈ کے استعمال میں ضابطوں کی پرواہ کیے بغیر بی جے پی کارکنان کی ایک تنظیم کو کام دیا ہے۔ اس سلسلے میں ضروری ٹینڈر نکالنے کے ضابطے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اور چھ کروڑ روپیے سے زیا دہ کا ٹھیکہ مذکورہ تنظیم کو دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں آنند کے ضلع افسر نے اس کی شکایت مرکزی حکومت سے کی تو معاملے کی تفتیش کرائی گئی جس میں ضابطوں کی خلاف ورزی پائی گئی۔

About the author

Taasir Newspaper