سیاست سیاست

اعظم گڑھ میں اکھلیش کو کانگریس کی حمایت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-March-2019

نئی دہلی،(ایجنسی):یو پی کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اعظم گڑھ پارلیمانی سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ وہاں سے وہ لڑتے ہیں تو کانگریس ان کی حمایت کرے گی۔ ایس پی – بی ایس پی اتحاد اور کانگریس کی حمایت کی وجہ سے وہ اس پارلیمانی حلقہ کے یادو، مسلمان، دلت اور کچھ راجپوت ووٹروں کے متحد ہ ووٹ کی بدولت اس کے پرچم بردار مخالفین ہرا سکتے ہیں۔اس بارے میں بی ایچ یو طلبہ یونین کے صدر رہے کانگریس کے رہنما اور اے آئی سی سی رکن انل شریواستو کا کہنا ہے کہ مشرقی اتر پردیش میں کانٹے کی ٹکرہے۔ کانگریس کی حالت پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔مرکز کی حکمراں پارٹی اور اس کے اعلی قیادت سے کانگریس صدر راہل گاندھی سیدھی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ وہ بہت ہی جارحانہ ہیں۔ جو بے روزگاری، مہنگائی سے پریشان نوجوان ووٹروں اور عوام سے اپیل کر رہے ہیں۔ کانگریس کے حامی بھی دھول جھاڑکر کھڑے ہونے لگے ہیں۔پرینکا گاندھی کے کانگریس کی سیاست میں آنے اور مشرقی اترپردیش کا انچارج بنائے جانے سے اس کو اور طاقت حاصل کرنے کا ہے۔ لہذا مشرقی اتر پردیش کی سیاست اگلے چند سالوں میں مکمل طور بدلنے والی ہے۔ اس دوران حکمراں پارٹی کو اپوزیشن تبھی گھیر پائے گی، جب باہمی تال میل سے الیکشن لڑے۔ اس حکمت عملی کے تحت کانگریس اپنی طرف سے ہر طرح سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رفتار کرنے، تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ ایسے میں سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو اگر اپنے والد ملائم سنگھ یادو کی جگہ 2019 میں اعظم گڑھ پارلیمانی سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑتے ہیں، تو کانگریس ان کی حمایت کرے گی۔چونکہ ایس پی اور بی ایس پی اتحاد نے کانگریس صدر راہل گاندھی کی پارلیمانی سیٹ امیٹھی اور یو پی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی کی پارلیمانی سیٹ رائے بریلی سے اپنا امیدوار نہیں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لہذا کانگریس بھی ایس پی صدر اکھلیش یادو، سرپرست ملائم سنگھ یادو اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی پارلیمانی حلقہ سے الیکشن لڑیں گی، وہاں کانگریس اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔پوروانچل کے سینئر صحافی وششٹھ نارائن کا کہنا ہے کہ کانگریس اعظم گڑھ پارلیمانی سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرنے کے لئے پارٹی عہدیداروں کی معرفت سروے کرا رہی تھی۔ کارکنوں، عوام کی رائے لے رہی تھی۔ لیکن جس دن (اتوار 10 مارچ) مرکزی الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا، اسی دن اس سروے کا کام روک دیا گیا۔ ان کو پتہ چلا کہ اعظم گڑھ پارلیمانی سیٹ سے ایس پی صدر اکھلیش یادو الیکشن لڑیں گے کانگریس حمایت کرے گی۔

About the author

Taasir Newspaper