ہندستان ہندوستان

اُردو یونیورسٹی میںخطاطی ورک شاپ کا انعقاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-March-2019

حیدر آباد، (پریس نوٹ) ’’خطا طی ایک قدیم اور نادر فن ہے اور اس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔جس طرح کسی انسان کے چہر ے پر سب سے پہلے ہماری نظر جاتی ہے اور ہم اس کے متعلق کوئی رائے قائم کرتے ہیں اسی طرح کسی شخص کی تحریر بھی پہلی نظر میں ہمیں متاثر کرتی ہے اوریہ اس کے ذہن و مزاج سے شناسائی کا ذریعہ بنتی ہے۔کسی کی خوبصورت تحریر پڑھنے والے کے ذہن پر لکھنے والے کے تئیں ایک خوشگوار تاثر قائم کرتی ہے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار جناب انیس اعظمی، مشیر اعلیٰ، مرکز مطالعات اردو ثقافت، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو )نے 15 روزہ خطاطی ورک شاپ کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ مرکز کی جانب سے رواں تعلیمی سال میں منعقد کیا جانے والا یہ پانچواں اور بہ اعتبار مجموعی نواں خطاطی ورک شاپ ہے۔اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس فن کو طلبا میں کس قدر مقبولیت حاصل ہے۔ مرکز کی جانب سے مسلسل اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ اردو تہذیب و ثقافت سے تعلق رکھنے والے فنون اور سرگرمیوں سے یونیورسٹی کے طلبا کو واقف کرایا جائے اور ان میں اردو تہذیب کی اعلیٰ اقدار کے تئیں بیداری پیدا کی جائے۔اسی ضمن میں خطاطی کے علاوہ داستان گوئی، بیت بازی،تخلیقی تحریر،غزل سرائی وغیرہ موضوعات پر ورکشاپ کے انعقاد کے علاوہ مضمون نویسی، تقریر ی مقابلے۔

About the author

Taasir Newspaper