دسترخوان

بنگالی تکہ مصالحہ بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-March-2019

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients – اجزاء

چکن تکہ پیز 750گرام

ہری مرچوں کا پیسٹ 1چائے کا چمچ

لال مرچیں 1چائے کا چمچ (کٹی ہوئی

زیرہ(کٹا ہوا) 1چائے کا چمچ

 لہسن ادرک پیسٹ 1کھانے کا چمچ

ثابت سیاہ مرچیں 10عدد

پیاز 1عدد (چوکور چوپ کرلیں

تیزپات 1عدد

لیموں کا رس2کھانے کے چمچ

 نمک حسبِ ذائقہ

تیل 1/4کپ

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

کراہی میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر ساتے فرائی کرلیں

اس میں تیزپات اور سیاہ مرچیں ڈال کر فرائی کریں

لہسن ادرک پیسٹ‘ کٹی ہوئی لال مرچیں‘ کٹا ہوا زیرہ اور نمک ڈال کر بھونیں

مصالحہ بھون جائے تو چکن ڈال کر مزید بھونیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں

چکن گلانے کیلئے حسبِ ضرورت پانی ڈال دیں

چکن گل جائے تو ہری مرچوں کا پیسٹ اور لیموں کا رس ڈال کر ہلکا سا بھون لیں

سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کریں

About the author

Taasir Newspaper