سیاست سیاست

بنگال کےسبھی حلقوں کو حساس قرار دیا جائے:بی جے پی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-March-2019

کلکتہ (یو این آئی)بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ مغربی بنگال جہاں 42لوک سبھا کی سیٹیں ہیں کو حساس ریاست قرار دیا جائے۔بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ تمام بوتھوں پر مرکزی فورسیس کو تعینات کیا جائے اور میڈیا اہلکاروں کو آبزرور کے طور پر تعینات کیا جائے۔مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ ہم نے کمیشن سے کہا ہے کہ بنگال میں مصنفانہ انتخابات کو لے کر اچھے ریکارڈ نہیں رہے ہیں،یہاں تشدد کے واقعات بڑے پیمانے پر ہوتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنچایت انتخابات کے دوران درجنوں افراد کا قتل ہوگیا تھا۔بوتھ قبضہ کرنے اور گنتی کے دوران بھی گڑبڑی کے واقعات ہوچکے ہیں۔بی جے پی کو انتخابی مہم چلانے کیلئے ہیلی کاپٹر اتارنے بھی نہیں دیا گیا تھا۔روی شنکر نے کہا کہ ریاست کی صورت حال معلوم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ غیر جانبدار آبزرور تعینات کیے جائیں۔

About the author

Taasir Newspaper