دسترخوان

بہاری قیمہ بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir English News Network | Uploaded on 15-March-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients – اجزاء

قیمہ آدھا کلو

خشخاش ایک کھانے کا چمچ

 کھوپرا ایک کھانے کا چمچ(پسا ہوا

لال مرچ بارہ عدد

گول)لونگ تین عدد

دار چینی دو ٹکڑے

 ہری مرچ ،الائچی تین عدد

کچا پپیتا ایک کھانے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چم

 گھی یا تیل آدھا کپ

نمک ایک چائے کا چمچ

 دہی ایک کپ

پیاز تین چائے کا چمچ(تلی اورپسی ہوئی

 گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

ہرادھنیا گارنش کے لئے

ہری مرچ گارنش کے لئے

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

خشخاش کھوپرا ،گول لال مرچ ،لونگ ،دار چینی اور ہری الائچی کو بھون کر پیس لیں ۔

قیمے کو کچا پپیتا اور ادرک لہسن کے پیسٹ سے میرینیٹ کرکے دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔

اب گھی یا تیل گرم کرکے اس میں مصالحہ،ایک چوتھائی کپ پانی اور نمک کے ساتھ ڈال کر چند منٹ کے لیے فرائی کرلیں اور اس میں میرینیٹ کیا ہوا قیمہ شامل کریں۔

پھر اس میں دہی ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں ،یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے اس کے بعد پیاز اور گرم مصالحہ شامل کرکے کوئلے کا دم دیں ۔

اب ہرادھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کرکے کشمیری پر اٹھے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

About the author

Taasir Newspaper