Uncategorized

تکہ بریانی بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-March-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients – اجزاء

مرغ کا گوشت نصف کلو گرام(بغیر ہڈی کا

چاول نصف کلوگرام (بھگولیں

ہلکے سبز ٹماٹر چار عدد

ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ

نمک ڈیڑھ چائے کا چمچہ

سفید زیرہ دو چائے کے چمچے(کوٹ کر بھون لیں

پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچہ

لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ

کریم ایک کپ

سبز الائچی چار عدد

زردے کا رنگ چوتھائی چائے کا چمچہ

کیوڑہ ایک چائے کا چمچہ

پود ینہ ایک گٹھی

تیل نصف کپ

دہی ایک کپ

مکھن ایک چھٹا نک

کوئلہ ایک ٹکڑا

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

ایک برتن میں گوشت ڈال دیں ۔

اب اس میں نمک، دہی، کریم، کٹی ہوئی کالی مرچیں ،زیرہ، سرخ مرچ ،الائچی ،اور لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں ۔

تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کرلیں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔

فرائی پان میں تیل گرم کرکے اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں ۔

جب ٹماٹر نرم ہوجائیں تو اس میں چکن ڈال دیں اور اچھی طرح بھونیں ۔

ایک علیٰحدہ برتن میں مکھن گرم کرکے اس میں پسی ہوئی ہری مرچیں ،نمک اور چاول ڈال دیں اور پانچ منٹ کے لیے فرائی کریں ۔بعدازاں پانچ ڈال کر ڈھک دیں ،یہاں تک کہ چاول اچھی طرح اُبل جائیں ۔

اب اس میں گوشت ڈال دیں ۔

اوپر سے پودینہ ،کیوڑہ اور زردے کا رنگ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔

آخر میں کوئلے سے دم دیں ۔

مزیدار ملائی تکہ بریانی تیار ہے ۔رائتے کے ساتھ پیش کریں ۔

About the author

Taasir Newspaper