فن فنکار

دھونی کو بہت پسند کرتی ہیں سنی لیونی

Written by Taasir Newspaper

Taasir English News Network | Uploaded on 15-March-2019

ممبئی(یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کو بہت پسند کرتی ہیں۔سنی لیونی نے کہا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی ان کے سب سے زیادہ پسندیدہ کرکٹر ہیں کیونکہ وہ ایک ’فیملی مین‘ ہیں۔ان سے جب ان کے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو انہوں نے دھونی کا نام لیا۔ انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے ان کی بڑی ہی پیاری بچی ہے۔ میں نے ان کی بیٹی کے ساتھ تصاویر دیکھی ہیں اور وہ بہت ہی پیاری ہیں۔ وہ (دھونی) میرے ’فیوریٹ‘ ہیں کیونکہ وہ خاندان سے ہمیشہ جڑے رہتے ہیں۔سنی نے بتایا کہ ان کے پاس دو ٹی وی شو ہیں اور وہ ایک ہندی فلم میں بھی کام کر رہی ہیں جو ان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بن رہی ہے۔ رواں برس اس فلم کام جاری رہے گا۔ ابھی میں ساؤتھ کی دو فلموں میں بھی کام کر رہی ہوں۔کافی دلچسپ کام ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر ڈینیل ویبر سنيسٹي انٹرٹینمنٹ کو بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا مجھے کریٹیو (تخلیقی) کام پسند ہے۔ آئڈیا منتخب کرنے ، اسکرپٹ وغیرہ کو لے کر میری دلچسپی رہتی ہے۔ہدایتکاری سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ وہ لوگ بڑے ہی اسپیشل ہوتے ہیں ۔ فلم کے تیئں جن کا ا اپنا نظریہ ہوتا ہے اور ہر کام باریکی سے کرتے ہیں۔ مجھ میں ایسا نہیں ہے۔

About the author

Taasir Newspaper