دہلی ریاست

دہلی حکومت نے 1000اے سی الیکٹرک لو فلور بسوں کو منظوری دی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-March-2019

نئی دہلی، 2 مارچ (یو این آئی) دہلی حکومت نے 1000اے سی لوفلور الیکٹرک بسوں کو منظوری دے دی ہے۔

دہلی حکومت نے سنیچر کوا یک بیان جاری کرکے بتایا کہ وزیراعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی کابینہ کی سنیچر کو ہوئی میٹنگ میں ٹرانسپورٹ محکمہ کو دہلی کی سڑکوں پر مرحلہ وار طریقہ سے 1000اے سی لو فلور بسیں اتارنے کو منظوری دی۔

بیان میں دعوی کیا گیا کہ اتنی تعداد میں ای بسیں چلانے والا دہلی ہندستان کا پہلا شہر ہوگا۔ دہلی حکومت دلی کے لوگوں کو ایک موثر اور ماحولیات کے موافق نقل و حمل کا ذریعہ مہیا کرانے کے لئے پرعزم ہے۔

بسوں کے لئے ٹینڈر ایک ہفتہ کے اندر جاری ہونے کی امید ہے اور بسوں کا پہلا بیڑہ 2019کے آخر تک سڑکوں پر اترنے کی امید ہے۔ ان بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرہ، خودکار وہیکل ٹریکنگ سسٹم، پینک بٹن اور پینک الارم کی سہولت دستیاب کرائی جائے گی۔

About the author

Taasir Newspaper